2 Controller News Resigned

 2 چینلز کے 2 کنٹرولر مستعفی۔۔

دو نیوزچینلز کے دو کنٹرولر مستعفی ہوگئے۔۔ ایک اپنا نوٹس پیریڈ پورا کررہا ہے جب کہ دوسرے نے ادارے کو خیرباد کہہ دیا۔۔اطلاعات کے مطابق نیوزون کے خواجہ حسنین نے استعفا دے دیا اور ان دنوں نوٹس پیریڈ پر ہیں۔۔عید کے بعد وہ آج نیوز جوائن کریں گے جہاں چار کا ٹولہ پہلے سے موجود ہے اور پپو کا دعوی ہے کہ چار کا ٹولہ وہاں کسی کوٹکنے نہیں دیتا کیوں کہ کام والے لوگ چار کے ٹولے کو پسند نہیں ان کی کوشش ہوتی ہے کہ کسی نہ کسی طرح ہر قسم کا حربہ استعمال کرکے کام کرنے والوں کو بددل کیا جائے اور انہیں آج نیوز سے چلتا کیا جائے۔۔ پپو کے مطابق چار کے ٹولے کی کرپشن کا سلسلہ آج نیوز میں جاری ہے۔۔ جس سے ادارے کے وفادار اور محنتی کارکن ذہنی اذیت کا شکار ہیں۔۔ بہت جلد 4 کے ٹولے کی کرپشن کی تفصیلات پپو منظر عام پر لانے والا ہے،  دوسری طرف۔۔جی این این سے کنٹرولر فرحان رضا نے بھی استعفا دےدیا۔۔ جب ان سے استعفے کی وجوہات جاننے کے سلسلے میں دو بار رابطہ کیاگیا تو دونوں بار انہوں نے معاملے کو ٹال دیا ۔۔

How to Write for Imran Junior website
How to Write for Imran Junior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں