85

اداکارہ نمرہ خان کی طلاق کی تصدیق ہوگئی۔۔۔۔

اداکارہ نمرہ خان کی دوسری شادی بھی طلاق پر ختم ہوگئی ہے۔ نمرہ کے شوہر زین حامد نے سوشل میڈیا پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے اداکارہ سے طلاق کی تصدیق کردی۔ زین حامد کے مطابق دونوں کے درمیان ذاتی اختلافات اور زندگی کے بارے میں مختلف ترجیحات کی وجہ سے یہ رشتہ ختم ہوا۔نمرہ خان نے جون 2026 میں برطانیہ میں مقیم پائلٹ زین حامد سے شادی کی تھی۔ شادی کے بعد اداکارہ نے اپنی نئی زندگی کے آغاز پر خوشی کا اظہار بھی کیا تھا اور وقتاً فوقتاً کئی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر بھی کی تھیں۔ تاہم بعد میں نمرہ خان کے والد کی بعض سوشل میڈیا پوسٹس کے بعد ان کی ازدواجی زندگی کے حوالے سے قیاس آرائیاں شروع ہوگئیں۔اس دوران نمرہ خان نے مداحوں کو یقین دلایا تھا کہ سب کچھ ٹھیک ہے۔ انہوں نے بری نظر سے بچنے کا کہہ کر اپنی شادی کی تصویریں بھی چھپا لی تھیں اور سوشل میڈیا پر کچھ ایسی باتیں لکھی تھیں جن کا اشارہ عام طور پر ان کے سابق شوہر کی طرف سمجھا جا رہا تھا۔اب نمرہ خان کے شوہر زین حامد نے انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے طلاق کی خبر پر مہر لگا دی ہے۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا، ’میں تصدیق کرتا ہوں کہ میں نے 17 جولائی کو نمرہ خان کو ذاتی اختلافات اور زندگی کے بارے میں مختلف ترجیحات کی وجہ سے طلاق دی۔زین حامد نے مزید کہا کہ ان کا مقصد کسی پر الزام لگانا نہیں ہے۔ انہوں نے اپنی ایک سابقہ پوسٹ ’اب آخرکار سکون ہے، اچھا ہوا جان چھوٹی‘ کا حوالہ دیتے ہوئے وضاحت کی کہ یہ پوسٹ سوشل میڈیا پر غیر ضروری پوسٹس اور اسٹیٹس کے ردعمل میں تھی۔انہوں نے اپنے بیان میں کہا، طلاق کے حوالے سے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے اور اب وکیل اس معاملے کو دیکھ رہے ہیں۔ انہوں نے اپنی بات ختم کرتے ہوئے لکھا، میں نمرہ کے آنے والے وقت کے لیے صرف اچھی خواہشات رکھتا ہوں۔ ہم خوش اسلوبی سے الگ ہو رہے ہیں اور یہ علیحدگی ایک مرد کے لیے بھی اتنی ہی مشکل ہوتی ہے جتنی ایک عورت کے لیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں