mulk mein sahafat ko jurm banadia gya

کراچی پریس کلب میں آج فری مینٹل ہیلتھ کیمپ کا انعقاد۔۔۔

کراچی پریس کلب کے زیر اہتمام منگل کو فری مینٹل ہیلتھ کیمپ کا انعقاد کیاجائےگا۔۔ کراچی پریس کلب کے زیر اہتمام پاکستان انٹرنیشنل اسپتال کے تعاون سے منگل 7 اپریل 2026 کو فری مینٹل ہیلتھ کیمپ کا انعقاد کیا جائے گا۔یہ کیمپ کراچی پریس کلب کے نجیب ٹیرس پر دوپہر 12 بجے سے شام 4 بجے تک جاری رہے گا۔ کیمپ میں معروف ماہر نفسیات ڈاکٹر محمد اقبال آفریدی ذہنی و نفسیاتی مسائل کے حوالے سے شرکاء کو مفت مشاورت فراہم کریں گے۔ہیلتھ کیمپ کے دوران کراچی پریس کلب کے ارکان اور ان کے اہل خانہ کے لیے اسٹریس ٹیسٹ، باڈی ماس انڈیکس (BMI) چیک اور ذہنی دباؤ سے متعلق مختلف ٹیسٹ بھی کیے جائیں گے۔کیمپ کے انعقاد کا مقصد پریس کلب کے ممبران اور ان کے اہل خانہ میں ذہنی صحت کے بارے میں آگاہی پیدا کرنا اور بروقت تشخیص کے ذریعے مسائل کے حل میں مدد فراہم کرنا ہے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں