bijli ke mein ptv fees khatam karne ka faisla 209

پی ٹی وی واجبات اداکرنےکے قابل بھی نہیں رہا۔۔

رکن قومی اسمبلی سحر کامران  نے  چیئرمین قائمہ کمیٹی اطلاعات کو خط  لکھ دیاکہ پی ٹی وی ملازموں کو تنخواہیں دینے سے قاصر ہے ۔رکن قومی اسمبلی سحر کامران نے اپنے خط میں لکھا ہے کہ پی ٹی وی کو سنگین مالی اور گورننس بحران کا سامنا ہے، فوری توجہ دی جائے،پی ٹی وی ملازمین کو تنخواہیں دینے سے قاصر ہے ، ادارہ مکمل مفلوجی کے خطرے میں ہے ،لائسنس فیس کے خاتمے سے ریونیو ماڈل بیٹھ گیا، پی ٹی وی واجبات ادا کرنے کے قابل نہیں رہا، بڑھتے واجبات اور مالی بحران سے ادارہ جاتی مفلوجی کا خطرہ بڑھ گیا، متنازع اور سیاسی بنیادوں پر تقرریوں سے پی ٹی وی مزید کمزور ہوا، غیر پیشہ ورانہ فیصلوں نے معیار اور ساکھ کو شدید نقصان پہنچایا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں