bijli ke mein ptv fees khatam karne ka faisla

پی ٹی وی اپنے سربراہ سے محروم۔۔

سرکاری ٹیلی ویژن چندروز سے بغیر کسی سربراہ کے چل رہا ہے۔۔ سینئر صحافی ثنا اللہ خان نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ایکس پر لکھا ہے کہ ۔۔‏گزشتہ چند روز سے پی ٹی وی ایک مرتبہ پھر سربراہ کے بغیر چل رہاہے۔۔سیکریٹری اطلاعات کو تین ماہ کا اضافی چارج ملا تھا وہ ختم ہوگیا۔۔ دوبارہ تین  ماہ  کاچارج دینے کی سمری کابینہ کو بھیجی گئی ابھی تک منظور نہیں ہوئی۔ایس ای سی پی نے پہلی مرتبہ پی ٹی وی کو دو شوکاز نوٹس جاری کئے ہیں ایک مستقل سربراہ نہ لگانے کا اور دوسرا اپنے ریٹرن جمع نہ کرانے کا۔آڈٹ کہہ چکا ہے کہ ایم ڈی کا اضافی چارج غیر قانونی ہے۔۔ادارے ایسے ہی چلائی جا رہے ہیں ۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں