سینئر اداکار اسد ملک نے کہا ہے کہ انہیں شادی کا کوئی شوق نہیں اور شادی کے بغیر بھی زندگی گزاری جا سکتی ہے جب کہ انہوں نے اپنے والد کی دوسری شادی بھی کروائی۔اسد ملک سماء ٹی وی کے مارننگ شو میں شریک ہوئے، پروگرام کے دوران بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ جب ان کی عمر 20 سال تھی، تب ان کی والدہ انتقال کر گئیں تھیں، انہیں والدہ کے ساتھ گزارے گئے لمحات اب یاد نہیں رہے۔ان کے مطابق انہوں نے پی ایچ ڈی کرنے کے لیے شوبز سے وقفہ لیا اور ڈاکٹریٹ کی تعلیم چھٹی کے بغیر ممکن نہیں تھی، وہ چند سال تک شوبز سے دور رہے اور اپنا پی ایچ ڈی کا خواب مکمل کیا۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے دعویٰ کیا کہ انہیں آج تک کسی سے محبت نہیں ہوئی، اس لیے وہ محبت سے متعلق زیادہ علم نہیں رکھتے جب انہیں کسی سے محبت ہوجائے گی تو وہ اس ضمن میں بات بھی کر سکیں گے۔شادی سے متعلق سوال پر اسد ملک نے کہا کہ انہیں شادی کا کوئی شوق نہیں، ان کے خیال میں شادی کے بغیر بھی زندگی گزاری جا سکتی ہے۔انہوں نے اعتراف کیاکہ انہیں بچے بہت اچھے لگتے ہیں لیکن وہ شادی کی ذمہ داریوں سے بھاگتے ہیں۔ان کے مطابق شادی کا مطلب یہ ہوگا کہ وہ کسی کی بیٹی گھر میں لائیں گے اور انہیں وقت سمیت دیگر چیزیں فراہم کریں گے اور فی الحال وہ ذمہ داریاں نبھانے کے اہل نہیں۔اسد ملک کا کہنا تھا کہ وہ ذمہ داریوں فرار نہیں ہو رہے بلکہ وہ ذمہ داریاں نبھا نہیں سکیں گے اور یہ کہ شادی کے لیے انہیں بہت ساری چیزیں چھوڑنی اور قربان کرنی پڑیں گی، اس لیے بھی وہ شادی نہیں کرنا چاہتے۔
پی ایچ ڈی کیلئےشوبزسے وقفہ لیا تھا، اسدملک۔۔
Facebook Comments
