پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلٹس کے صدر افضل بٹ، سیکرٹری جنرل ارشد انصاری نے سمائی وی میں تھرڈ پارٹی کے ذریعے کارکنوں کے انٹرویوز پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے بڑے پیمانے پر کارکنوں کی ممکنہ برطرفیوں پر مبنی اقدام قرار دیا ہے۔ پی ایف یو جے کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ سما ٹی وی کی انتظامیہ نے تھرڈ پارٹی آڈٹ کے ذریعے ملک بھر میں کارکنوں کے انٹرویوز کرائے ہیں، اس اقدام کی آڑ میں سماء سے بڑے پیمانے پر ورکرز کو بے روزگار کئے جانے کا خدشہ ہے، پی ایف یو جے نے سمائی وی کی انتظامیہ کو متنبہ کیا ہے کہ سماء انتظامیہ تھرڈ پارٹی آڈٹ کی آڑ میں کارکنوں کے معاشی قتل کے کسی بھی منصوبے پر عملدرآمد سے باز رہے، پی ایف یو جے کی جانب سے ملازمین کی غیر قانونی برطرفیاں کسی صورت برداشت نہیں کی جائیں گی۔ دونوں عہد یداران کے مطابق سماء انتظامیہ کے ایسے کسی بھی اقدام پر ملک گیر احتجاج سمیت سماء دفاتر کا گھیر او بھی کیا جائے گا۔دریں اثنا کراچی یونین آف جرنلٹس، حیدر آباد یونین آف جرنلٹس، سکھر یونین آف جرنلٹس، پنجاب یونین آف جرنلٹس، راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلٹس،ملتان یونین آف جرنلٹس، گوجرانوالہ یونین آف جرنلٹس، ملتان یونین آف جرنلٹس، بہاولپور یونین آف جرنلٹس، فیصل آباد یونین آف جرنلٹس، خیبر یونین آف جرنلٹس، ایبٹ آباد یونین آف جرنلٹس، بلوچستان یونین آف جرنلٹس نے سما ٹی وی کی انتظامیہ کو متنبہ کیا ہے کہ ورکرز دشمن اقدامات کی سخت مزاحمت کی جائے گی، ملک گیر احتجاج، سما کے دفاتر کے باہر دھرنے، مظاہرے سمیت تمام ممکنہ اقدامات اٹھائے جائیں گے۔۔گوجوانوالہ یونین آف جرنلٹس کے صدر چودھری یاسرعلی جٹ، جنرل سیکرٹری شفقت عمران اور دیگر مجلس عاملہ نے بھی سما ٹی وی میں تھرڈ پارٹی کے ذریعے کارکنوں کے انٹرویوز، نوٹسز جاری کرنے اور ایک میڈیا کی دوران ڈیوٹی انتقال پر شدید مذمت کا اظہارکرتے ہوئے اسے ورکرز دشمن اقدامات قرار دیا ہے۔۔ملتان یونین آف جرنلسٹس نے سما ٹی وی میں ملازمین کے خلاف مبینہ “تھرڈ پارٹی ایویلیوایشن” کے نام پر کیے جانے والے اقدامات، ممکنہ جبری برطرفیوں اور تنخواہوں میں کٹوتیوں کی خبروں پر شدید تشویش اور مذمت کا اظہار کیا ہے۔یونین کے صدر احتشام مرزا، جنرل سیکرٹری جاوید اقبال، ممبر ایف ای سی عبدالرؤف مان، جمشید رضوانی اور دیگر اراکینِ مجلسِ عاملہ نے کہا ہے کہ میڈیا ورکرز پہلے ہی غیر یقینی صورتحال، معاشی دباؤ اور پیشہ ورانہ مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں، ایسے میں ملازمین کو “ایویلیوایشن” کے نام پر ذہنی دباؤ میں مبتلا کرنا کسی طور مناسب اقدام نہیں۔ رحیم یار خان یونین آف جرنلسٹس نے سماء ٹی وی میں ملازمین کے خلاف مبینہ “تھرڈ پارٹی ایویلیوایشن” کے نام پر کیے جانے والے اقدامات، ممکنہ جبری برطرفیوں اور تنخواہوں میں کٹوتیوں کی خبروں پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔بہاولپور یونین آف جرنلسٹس نے سماء نیوز میں ملازمین کی تقرریوں کا جائزہ لینے کے نام پر کی جانے والی “تھرڈ پارٹی ایویلیوایشن” اور ممکنہ چھانٹیوں کے عمل کی شدید مذمت کی ہے۔یونین کے صدر محمد امین عباسی، جنرل سیکرٹری امجد اعوان، ممبرز ایف ای سی اے مجید گل اور نذر عباس گھلو سمیت ایگزیکٹو کونسل کے دیگر ارکان نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ سماء نیوز انتظامیہ کی جانب سے ملازمین کو برطرف کرنے یا ان کی تنخواہوں میں کٹوتی کے کسی بھی منصوبے کو ہرگز قبول نہیں کیا جائے گا۔فیصل آباد یونین آف جرنلسٹس نے سماء نیوز کے کارکن معیض الدین کے نوکری سے برخاستگی کے نوٹس پر برین ہیمرج ہونے اور موت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے اور حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ معیض الدین کی موت کی انکوائری کروائی جائے اور سماء نیوز کے مالکان و دیگر ذمہ داروں کیخلاف قرار واقعی قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔ ایف یو جے کے صدر حامد یٰسین، سینئر نائب صدر صابر سرور، نائب صدر حیدر عباس، جنرل سیکرٹری عامر آفریدی، جوائنٹ سیکرٹریز فیض فریدی، راؤ نعیم، فنانس سیکرٹری عاطف چوہدری اور اراکین مجلس عاملہ نے مطالبہ کیا کہ معیض الدین کی فیملی کی مالی اعانت کی جائے۔ اس کے تمام واجبات ادا کئے جائیں اور اس کی تنخواہ کے برابر تاحیات پنشن مقرر کی جائے۔سکھر یونین آف جرنلٹس ( ایس یوجے) کے صدر جاوید جتوئی، جنرل سیکرٹری کامران شیخ، خزانچی شہزاد تابانی، رکن ایف ای سی نصراللہ وسیر اور ایگزیکٹو کونسل نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ سماء نیوز انتظامیہ اس وقت ملازمین کے خلاف ایک مبہم پالیسی اپنائے ہوئے ہے۔ جب ان ملازمین کو مختلف میڈیا اداروں سے توڑ کر ہائر کیا گیا تھا، تب ایچ آر ڈیپارٹمنٹ نے انہیں سنہری خواب دکھائے تھے، مگر اب “تھرڈ پارٹی ایویلوایشن” کے نام پر ان کے سروں پر چھانٹیوں کی تلوار لٹکا دی گئی ہے، جس سے کارکن شدید ذہنی اذیت اور بے چینی کا شکار ہیں۔پی ایف یوجے کے سینئر نائب صدر خالد کھوکھر، رکن ایف ای سی لالا رحمان سموں، اقبال ملاح، صدر حیدرآباد یونین آف جرنلسٹس کے صدر محمد وسیم خان اور جنرل سیکریٹری جام فرید لاکھو سمیت آراکین ایگزیکٹو کونسل نے اپنے جاری کردہ مشترکہ بیان میں کہا کہ سماء نیوز کے کارکنان کی ممکنہ جبری برطرفیوں اور ملازمین پر “تھرڈ پارٹی ایویلوایشن ” کے نام پر نیا ڈرامہ رچانے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں،خیبر یونین آف جرنلسٹس کے صدر کاشف الدین سید، جنرل سیکرٹری ارشاد علی اور دیگر عہدیداروں نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ سماء ٹی وی انتظامیہ کی جانب سے تھرڈ پارٹی کے ذریعے ملازمین کے انٹرویوز، بیورو چیفس اور دیگر اسٹاف کو نوٹسز جاری کرنا اور برطرفیوں کی راہ ہموار کرنا دراصل ملازمین کے معاشی قتلِ عام کی منظم سازش ہے۔ایبٹ آباد یونین آف جرنلسٹس نے بھی سما ٹی وی میں ملازمین کے خلاف مبینہ “تھرڈ پارٹی ایویلیوایشن” کے نام پر کیے جانے والے اقدامات، ممکنہ جبری برطرفیوں اور تنخواہوں میں کٹوتیوں کی خبروں پر شدید تشویش اور مذمت کا اظہار کیا ہے۔بلوچستان یونین آف جرنلسٹس نے سماء ٹی وی میں تھرڈ پارٹی ایولویشن کے نام پر ملازمین کے خلاف کئے گئے اقدامات کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے ۔ بی یو جے کے صدر منظور احمد رند ، جنرل سیکرٹری شاہ حسین ترین ، کابینہ و مجلس عاملہ کے اراکین نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ ملک بھر کے صحافی اور میڈیا ورکرز پہلے ہی شدید ذہنی دباؤ ، معاشی دباؤ اور ملازمتوں کے عدم تحفظ کی وجہ سے پیشہ ورانہ مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں، ایسے میں ملازمین کے خلاف “ایویلیوایشن” کے نام پر اقدامات کسی طور بھی قابل قبول نہیں اور ایسے اقدامات کے خلاف بھرپور احتجاج کیاجائے گا ۔پی یوجے کے صدر نعیم حنیف ، جنرل سیکرٹری قمرالزمان بھٹی ، سینئر نائب صدر خرم پاشا ، نائب صدر شیر علی خالطی ، جوائنٹ سیکرٹری خالد رشید ، طلال اشتیاق ، خزانچی جواد حسن گل اور ایگزیکٹو کونسل نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اس وقت سماء نیوز انتظامیہ کی طرف سے ملازمین کے خلاف عجیب کھچڑی پکائی جا رہی ہے ۔ سماء نیوز کی انتظامیہ نے ان ملازمین پر “تھرڈ پارٹی ایویلوایشن ” کے نام پر نوکریوں سے چھانٹیوں کی تلوار لٹکا دی ہے جس کے باعث ملازمین میں نوکری سے نکالے جانے کا خوف طاری ہوگیا ہے۔دریں اثنا پنجاب یونین آف جرنلٹس سماٹی وی کے چیئرمین عبدالعلیم خان سے ملاقات کرکے انہیں صحافی برادری کے تحفظات بتائیں گے اور سما ٹی وی میں جو کچھ ہورہا ہے اس سے متعلق اصل حقائق سے بھی آگاہ کریں گے۔۔
