پاکستان جرنلسٹ فیڈریشن کے بلامقابلہ منتخب عہدیداران کے اعزاز میں تقریب۔۔

پاکستان جرنلسٹ فیڈریشن کے قیام اور بلامقابلہ منتخب ہونے والے عہدیداران کے اعزاز میں ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر سرپرستِ اعلیٰ سردار شفقت اور چیئرمین واجد محمود عباسی نے تمام نومنتخب عہدیداران کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی۔تقریب میں پاکستان جرنلسٹ فیڈریشن کے صدر عباس احمد، سینئر نائب صدر عامر چوہدری، نائب صدور نعیم منہاس، قاسم منیر، رضوان منہاس، شیخ عمران، چوہدری توقیر، عمران قادر، سردار تنویر، منصور قریشی، ملک عمران، جنرل سیکرٹری عبدالرزاق، جوائنٹ سیکرٹری وقار عباسی، ایڈیشنل جوائنٹ سیکرٹری اشفاق تنولی، فنانس سیکرٹری راشد اشرف، انفارمیشن سیکرٹری محمد عادل خان، ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری چوہدری عابد، ایڈیشنل انفارمیشن سیکرٹری رجب علی، پریس سیکرٹری سید عظمت علی، ایڈیشنل پریس سیکرٹری چوہدری عبدالرحمن اور لیگل سیکرٹری ملک سیف بھٹہ سمیت دیگر عہدیداران شریک ہوئے۔گورننگ باڈی کے اراکین میں کامران چوہان، عمران ستی، چوہدری ہارون، عبید شاہد ستی، ولید شلمانی، راجہ ندیم، وحید نیازی، راجہ شانی، وقاص کھوکھر، سردار حمزہ حسین، راجہ جمیل، حیدر اسلام عباسی، مدثر صدیقی، رانا خرم شہزاد ایوبی، چوہدری فیصل، ملک جہانگیر، حسین بنگش، خرم راجپوت، توصیف راجپوت، عمر خان، محمد امین، عامر شہزاد بھٹی، اعجاز احمد خان، ہارون شہزاد اور ایاز خان شامل ہیں، جو بلامقابلہ منتخب ہوئے۔اس موقع پر چیئرمین واجد محمود عباسی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تنظیم ہر وقت اور ہر جگہ صحافی برادری کے ساتھ کھڑی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کسی کے ساتھ ذاتی عداوت نہیں اور تمام یونینز و گروپس کو ساتھ لے کر صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لیے کام کیا جائے گا۔تقریب کے اختتام پر صدر عباس احمد نے اپنے خطاب میں کہا کہ تمام صحافی ایک خاندان کی مانند ہیں اور ہمیشہ اتحاد و یکجہتی کے ساتھ رہیں گے۔ انہوں نے یقین دہانی کروائی کہ کسی بھی صحافی بہن یا بھائی کو درپیش مسئلے میں فوری مدد فراہم کی جائے گی۔ صدر عباس احمد کا مزید کہنا تھا کہ تمہارے کسی مسلے میں تمہارے پہنچنے سے پہلے میں وہاں کھڑا ہوں گا۔ اس موقع پر تمام نومنتخب عہدیداران نے بھی صدر کی بھرپور حمایت کا اعادہ کیا۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں