کراچی میں ایک وکیل نے نجی ٹی وی چینل کے مارننگ شو میں مبینہ غیر اخلاقی حرکات کے خلاف پیمرا کے چیئرمین کو باضابطہ درخواست جمع کرا دی ہے۔درخواست گزار ایڈوکیٹ محمد نواز ڈاہری نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ نجی ٹی وی کی میزبان فضا علی نے اپنے مارننگ شو کے دوران مبینہ طور پر اپنے شوہر کے ساتھ لائیو پروگرام میں نازیبا اور غیر اخلاقی حرکات کیں، جس پر فوری کارروائی کی ضرورت ہے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ پروگرام کی ویڈیو اس وقت سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے، لہٰذا چینل اور پروگرام ٹیم کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے۔محمد نواز ڈاہری ایڈووکیٹ کا کہنا ہے کہ۔۔ٹی وی چینلز پر غیر اخلاقی مواد نشر کرنا پیمرا قوانین کی خلاف ورزی ہے۔۔متعلقہ مارننگ شو کو فوری طور پر بند کر کے شفاف انکوائری کی جائے۔۔ذمہ داران کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔۔انہوں نے مزید کہا کہ میڈیا چینلز کو قوانین کا پابند بنانا پیمرا کی بنیادی ذمہ داری ہے، اور ادارے کو اس معاملے میں فوری اور مؤثر کردار ادا کرنا چاہیے۔یاد رہے کہ پاکستان میں الیکٹرانک میڈیا کے مواد کی نگرانی اور ضابطہ کار پر عملدرآمد پیمرا کی ذمہ داری ہے، جو غیر اخلاقی یا ضابطہ خلاف مواد پر کارروائی کا مجاز ادارہ ہے۔
