morning show jori ne talon news join karlia 643

مارننگ شو جوڑی نے ٹیلن نیوز جوائن کرلیا۔۔۔

مارننگ شوز کی معروف جوڑی اویس منگل والا اور شفا یوسف زئی نے ٹیلن نیوز جوائن کرلیا۔۔ پپو نے انکشاف کیا ہے کہ یہ دونوں اب مارننگ شو نہیں کریں گے بلکہ کرنٹ افیئرکا پروگرام کریں گے۔۔ یہ جوڑی ایک نیوز پر مارننگ شو کررہی تھی۔۔ جہاں سے انہوں نے ٹیلن نیوز کی جانب اڑان بھری۔۔ پپو کا کہناہے کہ ٹیلن نیوز کا نام بھی تبدیل کیا جارہا ہے۔۔جب کہ اس کا ہیڈآفس لاہور سے کرا چی منتقل کرنے کی تیاریاں بھی کی جارہی ہیں، امکان ہے کہ اگست تک یہ کراچی شفٹ ہوجائے گا اور پھر چینل کی نئے نام سے ری لانچنگ بھی کی جائے گی۔۔ پپو کا مزید کہنا ہے کہ اسی فیصد اسٹاف کراچی سے ہائر کیا جائے گا۔۔۔ پپو کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں مزید اپ ڈیٹس بھی آپ کو دیتے رہیں گے۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں