لوکل گورنمنٹ رپورٹرز کی  تنظیم کے الیکشن موخر۔۔۔

گزشتہ روز عمران جونیئر ڈاٹ کام پر ایک خبر۔۔ سرمنڈاتے ہی اولے پڑگئے، نئے تنازعات سامنے آگئے۔۔ شائع ہوئی، جس میں لوکل گورنمنٹ رپورٹرز ایسوسی ایشن کے ہونے والے انتخابات کے حوالے سے کچھ انکشافات کئے گئے تھے۔۔ پپو نے اس حوالے سے مزید اپ ڈیٹ کیا ہے کہ لوکل گورنمنٹ رپورٹرز ایسوسی ایشن کے انتخابات الیکشن کمیٹی نے موخر کردیئے ہیں، اور ہدایت کی ہے کہ جنرل کونسل اجلاس بلا کر عبوری آئین منظور کیاجائے اور اس کی کاپی الیکشن کمیٹی کو دی جائے۔۔دوسری جانب گزشتہ روز کی  ہماری تحریر کے حوالے لوکل گورنمنٹ رپورٹرز ایسوسی ایشن کی ایڈہاک کمیٹی کا موقف ہمیں دیا گیا ہے۔۔ جس میں ایڈہاک کمیٹی کا کہنا ہے کہ۔۔۔”جناب علی عمران صاحب آپ کی تحریر پڑھی بالکل ایسا ہی ہے کہ اختلافات سامنے آئے ہیں جو ایک جمہوری عمل کا حصہ ہیں لیکن یہ تمام تر اختلافات یا اعتراضات الیکشن کی تاریخ کا اعلان ہونے کے بعد ہی کیوں سامنے آئے۔  چند ممبرز نے الیکشن کمیٹی کو اپنے اعتراضات جمع کرائے جس پر ایڈہاک کمیٹی نے باضابطہ طور پر الیکشن کمیٹی کو ایسوسی ایشن کے اکثریتی ارکان کی حمایت کے ساتھ جواب جمع کرادیا ہے اور آئندہ جنرل باڈی کا اجلاس طلب کرلیا ہے جس میں اکثریتی ارکان سے عبوری کمیٹی کے فیصلوں کی حمایت حاصل کی جائیگی۔ اس تمام صورتحال پیدا ہونے کی وجہ یہ ہے کہ ایک سینئر ممبر کی خواہش پر اس کو ایک مخصوص پینل میں صدر یا جنرل سیکریٹری کے عہدے پر الیکشن نہیں لڑایا جارہا ہے۔۔”

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں