لوکل گورنمنٹ رپورٹرز ایسوسی ایشن کے پہلے انتخابات 24 اپریل بروز بروز جمعہ کو دوپہر 2 بجے سے شام 5 بجے تک کے ایم سی بلڈنگ میں واقع ایسوسی ایشن کے دفتر میں منعقد ہونگے یہ فیصلہ لوکل گوررنمنٹ رپورٹر ایسوسی ایشن کی عبوری کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا ، اجلاس میں کنونیئر سلیمان سعادت خان، ارکان محمد علی حفیظ ، فرید عالم ، طاہر عزیز اور شعیب مختار نے شرکت کی اجلاس میں الیکشن کمیٹی کیلئے پروفیسر توصیف احمد اور حسن امام صدیقی کا نام تجویز کیا گیا ، الیکشن کمیٹی کی نگرانی میں الیکشن ہونگے نئی باڈی کی مدت دو برس ہوگی عبوری کیمٹی کے اجلاس میں رکنیت سازی، الیکشن کیلئے ضابطہ اخلاق، انتظامات سمیت دیگر امور پر تفصیلی غور کیا گیا عبوری کمیٹی کا کہنا تھا کہ جو منتخب باڈی آئے گی ایسوسی ایشن کے تمام معاملات فوری اس کے سپرد کردیئے جائینگے۔۔
Facebook Comments
