306

لوکل گورنمنٹ  رپورٹرزکی تنظیم کا رکنیت دینے کا فیصلہ

لوکل گورنمنٹ رپورٹرز ایسوسی ایشن کی منتخب عبوری کمیٹی کا اجلاس کے ایم سی بلڈنگ میں منعقد ہوا جس میں ایسوسی ایشن کے آئین، رکنیت سازی کے معیار اور ممبران کی سہولیات سے متعلق اہم فیصلے کیے گئےاجلاس میں طاہر عزیز، سلیمان سعادت خان، محمد علی حفیظ، راشد قرار، فرید عالم، طلحہ مخدوم اور شعیب مختار نے شرکت کی اجلاس میں رکنیت سازی کے عمل کو حتمی شکل دینے کے ساتھ ساتھ یہ طے کیا گیا کہ کن افراد کو رکنیت دی جائے گی، اس کے لیے کیا معیار مقرر ہوگا، اور ممبرشپ کارڈز کا اجرا کس طریقے سے کیا جائے گاممبران کی سہولت کے لیے دفتر میں انتظامات، تزئین و آرائش اور انتظامی امور پر بھی تفصیلی غور کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں