press club mein eid beautician camp

لاہور پریس کلب کے میں اشرف جاوید کی زیر صدارت نعتیہ مشاعرہ

 لاہور پریس کلب کے زیر اہتمام نعتیہ مشاعر ہ ے کا انعقاد کیا گیا۔ اشرف جاوید نے مشاعرے کی صدارت کی عباس مرزا اسرار اعظم چشتی ممتاز راشد لاہوری، طاہر ناصر علی،ڈاکٹر عظمیٰ زریں نازیہ اور پروفیسر عائشہ سلیم تقریب کے مہمانان خصوصی تھے۔ طارق کامران اور سلمان رسول اشرف نے نظامت کے فرائض سرانجام دیئے۔ لاہور پریس کلب کے جوائنٹ سیکریٹری عمران شیخ کی خصوصی توجہ اور لائف ممبر اقبال بخاری کے انتظام و انصرام سے مشاعرہ کامیابی سے ہمکنار ہوا۔ شہزاد فراموش نے بھی خوش اسلوبی سے مشاعرے کے انعقاد میں کردار ادا کیا۔ انیس احمد، حکیم سلیم اختر، آفتاب خان، سیدہ فاطمہ غزل، شوکت علی ناز، مبشر شاہین اسلم سعیدی اور ڈاکٹر شاہین بھٹی سمیت نامور شعراء نے سرور انبیا صلی اللہ علیہ وسلم کے حضور گل ہائے عقیدت پیش کیے۔ شعرا کے کلام کو سننے کے لیے سعید اختر، نفیس قادری، نوید نواز، عمیر رانا،جمال احمد،رضوان حیدر،کرم داد،صلا ح الدین بٹ،رفیق خان،ناصرمحمود، فرخ علی اور عابد حسین سمیت صحافیوں اور اہل ذوق کی بڑی تعداد موجود تھی۔ محفل مشاعرہ کے اختتام پرمہمان شعرا کے لیے پرتکلف افطار کا اہتمام بھی کیا گیا۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں