لاہورا سپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن کی جنرل کونسل کے اجلاس میں عقیل احمد صدر،محمد یوسف انجم سیکرٹری اور افضل افتخاربلامقابلہ خزانچی منتخب کرلیا گیا، نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں فرخ عطا بٹ، رفیق خان اور سرفراز احمد پر مشتمل الیکشن کمشن نے انتخابی عمل مکمل کیا۔اس موقع پر چیئرمین سجال زاہد مقصود، محمد یعقوب، پاکستان رائٹرز فیڈریشن کے چیئرمین شاہد شیخ نے کھیلوں کے فروغ میں صحافیوں کے کردار کو سراہا اور اتحاد، یکجہتی،بھائی چارہ کے فروغ پر زور دیا۔اس سے پہلے سالانہ جنرل کونسل اجلاس کی صدارت صدر عقیل احمد اور سیکرٹری سجال یوسف انجم اور نے گزشتہ دو سال کی رپورٹ پیش کی۔ جس میں پی سی بی کے چیئرمین سید محسن رضا نقوی، ڈائریکٹر میڈیا عامر میر اور دیگر میڈیا آفیشلز کا سجال اور لندن میڈیا میچ کے کامیاب انعقاد پر خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا اور مستقبل میں صحافیوں اور پی سی بی کے درمیان روابط مزید بہتر بنانے کا عزم کیا۔اجلاس میں امجد عزیز ملک کوایسوسی ایشن آف انٹرنیشنل پریس کا تاحیات اعزازی ایگزیکٹو ممبر منتخب ہونے کو پاکستانی کھیلوں کے صحافیوں کے لیے ایک اعزاز قرار دیتے ہوئے مبارکباد پیش کی گئی۔سجال کے سابق صدر عامر رضا کے سسر اور ممبر اخلاق اسلم کے والد، رضا حمید،راجہ ابرار ، زین ملک اور سجال کے دیگرممبران کے عزیز و اقارب کی وفات پر فاتحہ خوانی اور مغفرت کی دعا کی گئی۔ سجال کے رکن الیکشن کمشن قیوم زاہد کی صحتیابی کے لیے بھی خصوصی دعا کی گئی۔جنرل کونسل اجلاس کے بعد آئندہ دو سال کیلئے عہدیداران کا بھی چناﺅ کیا گیا۔سرفراز احمد ،فرخ عطاء بٹ اور رفیق خان نے الیکشن کمیشن کے فرائض سر انجام دئیے۔تمام ممبران نے گزشتہ باڈی پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے عقیل احمد کو آئندہ دو سال کیلئے ایک بار پھر صدر ،یوسف انجم کو سیکرٹری اور افضل افتخار کو خزانچی منتخب کیا گیا۔نومنتخب بااباڈدی نے سجال ممبران کے اعتماد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ساتھیوں کی فلاح کے لئے مزید بہتر کام کرنے کا اعادہ کیا۔
