peca ke khilaaf lahore press club ke bahar ahtejaaji camp kaa aelan

لاہورپریس کلب کا ڈیجیٹل ٹی وی کی لانچنگ کا اعلان۔۔

لاہور پریس کلب کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لئے ڈیجیٹل میڈیا اینڈ پبلیکیشن کمیٹی کے سربراہ سینئر صحافی رائے حسنین طاہر کی صدارت میں اجلاس منعقدہوا ۔ اجلاس میں ممبر گورننگ باڈی ظہیر شیخ،کونسل ممبر رانامحمد شہزاد، طلال اشتیاق اور محسن علی نے شرکت کی جبکہ سینئر کونسل ممبر وسیم فاروق شاہد اور عامرسلامت نے آن لائن اجلاس میںشرکت کی۔اجلاس میں اراکین کمیٹی نے جو تجاویز دیں اس کے مطابق۔۔ لاہورپریس کلب کا ڈیجیٹل ٹیلی ویژن قائم کیا جارہاہے جس پرچلنے والے پروگرامز سمیت دیگر ایس او پیز مرتب کئے جارہے ہیں۔صحافیوں کی کیپسٹی بلڈنگ کے لئے ایک ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کا قیام عمل میں لایا جائے گاجو اعلی تعلیمی ادارں سے وابستہ ہوگا۔ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ میں ورکشاپس منعقد کی جائیں گی جس میں سینئر صحافی اور اعلی تعلیمی ادارں کے شعبہ صحافت سے وابستہ پروفیسرز حضرات خصوصی لیکچرز دیں گے۔اجلاس میں یہ بھی طے پایاکہ فوٹوجرنلسٹس اورایسے صحافی جو فوٹوگرافی کے شوقین ہیں ان کے فن پاروں کی نمائش کرائی جائے گی۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں