عامرلیاقت نازیبا وڈیو کیس، دانیہ شاہ ،یاسرشامی پیش۔۔

کراچی کی مقامی عدالت جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کے روبرو مرحوم اینکرپرسن ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی نازیبا وڈیو وائرل کیس کی سماعت جمعرات کے روز ہوئی، جس میں عامر لیاقت کی اہلیہ دانیہ شاہ بھی پیش ہوئیں۔۔پراسیکیوشن کی جانب سے دستاویزات موجود نا ہونے کے باعث مقدمے کی نقول فراہم نا کی جاسکیں،آئندہ سماعت پر ملزم یاسر شامی اور دانیہ شاہ کے وکیل کو مقدمے کی نقول فراہم کی جائیں گی،عدالت نے آئندہ سماعت 6 جون تک ملتوی کردی۔۔دانیہ شاہ کے وکیل لیاقت گبول نے سماعت کے بعد میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ ۔۔ممکنہ طور پر آئندہ سماعت پر مقدمے کے نقول کی فراہمی کے ساتھ ملزم یاسر شامی پر ترمیمی فرد جرم بھی عائد کی جائے گی،  ان کا کہنا تھا کہ ۔۔عامر لیاقت کی نازیبا ویڈیوز کا کیس اس کی بیوی دانیہ شاہ کے خلاف چل رہا ہے،یہ کیس عامر لیاقت کی بیٹی کی درخواست پر ایف آئی اے میں چلا، جس میں شریک ملزم یاسر شامی بھی ہے۔ ایف آئی اے نے عدالت میں عبوری چارج شیٹ جمع کرائی ہے،جس  میں یاسر شامی کو ملزم نہیں بنایا تھا،جس پر مدعیہ دعا عامر نےایف آئی اے سے دوبارہ رجوع کیا جس کے بعد  فائنل چارج شیٹ میں اس کا نام دیا گیا۔وکیل صفائی کے مطابق آج عدالت نے دانیہ کو نقول فراہم کرنی تھی،اس کیس مئی مدعی کا بیان ہوچکاہے،اس کا تین گھنٹے کراس چلا تھا۔چونکہ اب شریک ملزم آیا ہے تو پھر سے دونوں ملزمان پر فرد جرم عائد ہوگی۔ وکیل لیاقت گبول کا کہنا تھا کہ دانیہ شاہ کے خلاف ٹوٹل فیک کیس بنایا گیا ہے،میں نے وہ ویڈیو دیکھی ہے، اس میں دانیہ شاہ نظر نہیں آرہی،کوئی ویڈیو بنانے والا نظر نہیں آرہا،وڈیووائرل کرنے کا الزام بھی غلط ہے۔۔یاسر شامی کو کو بھی ویڈیوز نہیں دی۔ دانیہ شاہ عامرلیاقت کی بیوہ ہے، اس کا بھی عامر لیاقت کی جائیداد میں حصہ ہے۔۔جس کے لئے الگ سے کیس فائل کررہے ہیں۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں