صحافی کی تحفظ کیلئے دائر درخواست عدالت نے مسترد کردی۔۔

کراچی پریس کلب اور  کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور کے سینئر ممبر سینئر صحافی فائرنگ کے مقدمے میں نامزد ملزم شہاب سلمان کی تحفظ فراہم کرنے اور مدعی کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرنے  کی درخواست ایڈیشنل اینڈ سیشن جج ایسٹ نے مسترد کر دی۔۔عدالت نے قرار دیا کہ درخواست میں لگائے گئےتمام الزامات من گھڑت جھوٹے اور بے بنیاد ہیں۔ یہ درخواست صرف شکایت کنندہ / مدعی اور پولیس پر دباؤ ڈالنے کی غرض سے دائر کی گئی تھی۔ایس ایچ او ماڈل کالونی نے عدالت کو بتایا کہ شہاب سلمان کے خلاف درج مقدمے کے مطابق 22 جنوری 26 کو اس نے اپنے  ساتھی امیر الدین کے ساتھ مل کر  ایک معروف سماجی شخصیت پر اندھا دھند فائرنگ کی جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا  ۔ماڈل کالونی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم شہاب سلمان کے خلاف اقدام قتل اور اسلحہ رکھنے کے الزام میں مقدمہ درج کر کے اسے گرفتار کیا اور اس کے قبضے سے نائن ایم ایم پستول برآمد کی جبکہ پولیس کے اعلیٰ حکام کی ہدایت پر جوائنٹ انویسٹیگیشن ٹیم بنائی گئی جس نے واقعہ کی تحقیقات کی۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں