صحافیوں کو چھت دینے کا وعدہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے پورا کر دیا صحافی کالونی فیز ٹو کیلئے معاہدہ طے پاگیا سیکرٹری اطلاعات سید طاہر رضا ہمدانی اور بریگیڈیئر (ر) منصور احمد جنجوعہ نے دستخط کئے معاہدے کی تقریب میں سی ای او روڈا عمران امین، صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری سمیت دیگر شریک تھے اس موقع پر سی ای او روڈا عمران امین کا کہنا تھا کہ روڈا تین سے پانچ سال میں صحافیوں کو ڈیویلپ پلاٹ فراہم کرے گاابتدائی طور پر 62,500 روپے پنجاب جرنلسٹ ہاؤسنگ فاؤنڈیشن میں جمع کرانا ہوں گےوزیر اعلیٰ مریم نواز کا ویژن ہر صحافی کو چھت دینا ہے صحافیوں کیلئے ارزاں نرخوں پر پلاٹ دیے جائیں گے عمران امین کا مزید کہنا تھا کہ صحافی کالونی فیز ٹو کو چہار باغ کے معیار کے برابر جدید رہائشی سہولیات کی فراہمی کی جائینگی اس موقع پر صدر پریس کلب ارشد انصاری کا وزیر اعلیٰ اور وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری سے اظہارِ تشکر انکا کہنا تھا کہ صحافیوں کی کم تنخواہوں کے باعث ماہانہ اقساط بھی مناسب رکھی جائیں۔تاکہ آسانی ہو سکے جبکہ صحافیوں کی فلاح و ترقی کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جا رھے ہیں ۔صحافیوں کیلئے انکی لاہور میں اپنے گھر کا خواب مکمل ہوگیا ھے صحافیوں کیلئے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے پہلے ہی زمین کی ادائیگی ہوچُکی ھے صحافی فیز ٹو صحافی کالونی کے پلاٹ کے لئے صرف ڈویلپمنٹ چارجز ہی ادا کرئینگے جو قابل تعریف ہے۔۔اس موقع پر میں سیکرٹری اطلاعات پنجاب نے کہا کہ وزیر اعلی مریم نواز کے ویژن ہر صحافی کو چھت ملے گی اور عملی طور پر کام شروع کر دیا گیا ہے۔ اجلاس میں عمران امین سی ای او روڈا نے کہا کہ ہم حکومت پنجاب کی ہدایات پر صحافی برادری کو گھر بنانے کیلئے پلاٹ ارزاں نرخوں پر دے رہے اور یہاں کا معیا ر زندگی کسی طور پر چہار باغ اسکیم سے کم نہ ہوگا۔اجلاس میں صدر ارشد انصاری نے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز اور وزیر اطلات عظمی بخاری کا شکریہ ادا کر تے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب کی ان کا وشوں سے صحافیوں کو چھت کی فراہمی کا عملی کام شروع ہوگیا ہے لہذاکم تنخواہوں اور بیروزگاری کی وجہ سے ماہانہ قسط بھی مناسب رکھی جائے گی۔دوسری جانب لاہور پریس کلب کے سیکرٹری زاہد عابد کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق صدر ارشد انصاری نے معاہدے کے خدوخال اور تفصیلات سے آگاہ کرنے کے لئے فیز ٹو کے ارکان کا انتہائی اہم اجلاس 6 دسمبر بروز ہفتہ بوقت دوپہر1.00 بجے لاہور پریس کلب میں بلایا ہے۔مشاورتی اجلاس میں فیز ٹو کے تمام ارکان خصوصا خواتین ممبران ضرور تشریف لائیں تاکہ معاہدے کے اگلے مراحل کے سلسلے میں مشاورت بھی کی جاسکے۔
صحافی کالونی فیز ٹو کیلئے معاہدہ طے پاگیا۔۔
Facebook Comments
