gadani shaheed qatal case mafroor mulziman keliye notices jaari 202

صحافی قتل کیس، ایک ملزم کی ضمانت منظور دوسرے کی مسترد۔۔

شہید صحافی نصراللہ گڈانی قتل کیس میں دو ملزمان کی ضمانت درخواستوں پر فیصلہ جاری کردیا گیا۔انسدادِ دہشت گردی عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد محفوظ فیصلہ سنادیا۔ عدالت نے ایک ملزم کو ریلیف دے دیا، دوسرے کی درخواست ضمانت مسترد کردی جب کہ ایک ملزم تاحال مفرور ہے۔ انسداد دہشت گردی میرپور ماتھیلو کی عدالت نےعبداللہ لونڈ کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کر لی جبکہ دوسرے ملزم اصغر لونڈ کی ضمانت درخواست مسترد کردی، ملزم جیل میں بند ہے۔صحافی نصراللہ گڈانی قتل کیس میں عبداللہ لونڈ، اصغر لونڈ اور برکت لونڈ نامزد ہیں جب کہ برکت لونڈ تاحال مفرور ہے۔ واضح رہے شہید نصراللہ گڈانی کو دو سال قبل قتل کیا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں