صحافیوں کے ریلوے سفر کی پالیسی میں تبدیلی، کل نیا نوٹیفیکیشن نکلے گا۔۔

صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری نے صحافیوں کے ایک وفد کے ہمراہ وفاقی وزیر برائے ریلوے محمد حنیف عباسی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں صدر لاہور پریس کلب نے صحافیوں کو دی جانے والی سفری رعایت میں تبدیلی سے متعلق تحفظات سے آگاہ کیا اور اس میں شریک حیات کو ملنے والی رعایت کی بحالی کا مطالبہ پیش کیا۔وفاقی وزیر نے صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری کے مطالبے کو تسلیم کرتے ہوئے صحافیوں کی شریکِ حیات کو جرنلسٹ کارڈ کی رعایت کی سہولت بحال کرنے کی منظوری دی۔ترجمان ریلوے کے مطابق پالیسی میں تبدیلی کا نوٹیفکیشن جمعرات تک کر دیا جائے گا۔اس موقع پر وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے کہا کہ صحافی معاشرے کی آنکھ اور آواز ہیں اور ذمہ دار صحافت جمہوریت کی بنیاد ہے۔انہوں نے کہا کہ سفری رعایت میں تبدیلی کے بعد پی ایف یو جے کے صدر افضل بٹ اور لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری کا یہ مسلسل مطالبہ رہا کہ شریکِ حیات کو ملنے والی رعایت کو فوری بحال کیا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ریلویز صحافی برادری کے ساتھ مضبوط اور مؤثر رابطہ برقرار رکھے گا اور ان کے مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے گا۔ملاقات میں تمام ریلوے بیٹ رپورٹرز بھی موجود تھے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں