لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری نے ریلوے بیٹ رپورٹرز ایسوسی ایشن کے عہدیداران سے ملاقات میں بتایا کہ ریلوے کے سفر میں صحافیوں کو دی گئی رعایت جلد بحال ہو جائے گی ۔ لاہور پریس کلب میں ریلویز بیٹ رپورٹر زایسوسی ایشن کے صدر میاں علی افضل، سینئر نائب صدر علی فاروق، سیکرٹری را نا اشفاق احمد و دیگر عہدیدران نے صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری اور فنانس سیکرٹری لاہور پریس کلب سالک نواز سے خصوصی ملاقات کی۔ ملاقات میں بیٹ رپورٹر سینئر صحافی حافظ فیض احمد، طالب ،آفریدی، مظہر اقبال، سعید احمد سعید، را نا فبد ، سید فرزند علی، حافظ عدنان لودهی ، حافظ محبوب ،علی رضا رحمانی ، وحید گجر، سید نبیل نقوی، زہرہ جمشید ، سید قمر عباس، شجر الدین شجر ، صیام احمد فراز عدیم ، طارق چوہان ، عامر بٹ بھی موجود تھے ۔ سینئر صحافیوں نے ملاقات میں ریلوے حکام کی جانب سے صحافیوں کو ریلوے ٹرینوں میں رعایتی سفری سہولیات میں کمی کے حالیہ فیصلے پر تشویش کا اظہار کیا اور مطالبہ کیا کہ وزیر ریلوے فوری طور پر وزارت ریلوے کا جاری کردہ نوٹیفکیشن معطل کر کے سہولت بحال کریں اور صحافیوں کے لئے ٹرینوں میں سفری سہولت کے دوران ٹائم بہار کو ختم کرنے کی شق بھی فی الفور ختم کی جائے۔ صحافیوں سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری نے بتایا کہ اس معاملہ پر ان کی وزیر ریلوے حنیف عباسی سے تفصیلی بات چیت ہو چکی ہے اور انھوں نے یقین دہانی کروائی ہے کہ صحافیوں اور ان کی فیملی کو ملنے والی رعایت کی بحالی کا نوٹیفکیشن جلد جاری کر دیا جائے گا۔ ملاقات میں صدرلاہور پریس کلب اور ریلوے بیٹے رپورٹرزایسوسی ایشن نے اس امر پر بھی تشویش کا اظہار کیا کہ وزیر ریلوے کی جانب سے یقین دہانی کے باوجود پرائیوٹ ٹرینوں میں کنٹریکٹ کے مطابق دی گئی رعایتی سہولت پر عملدرآمد نہیں کیا جا رہا۔ انھوں نے مطالبہ کیا کہ معاہدے کے مطابق صحافیوں کو پرائیویٹ ٹرینوں میں بھی رعایتی سفری سہولت پر عملد رآمد یقینی بنایا جائے۔
