840

صحافیوں اور ان کے اہلخانہ کے لئے جناح اسپپتال میں  فوکل پرسن کا اعلان 

کراچی یونین آف جرنلسٹس دستورکی ہیلتھ کمیٹی نے کے یو جے کے سیکریٹری ریحان چشتی کی سربراہی میں جناح اسپتال کے چیف ایگزیکٹو پروفیسر ڈاکٹر شاہد رسول سے ملاقات کی۔ملاقات میں کے یوجے کے جوائنٹ سیکریٹری  و ہیلتھ کمیٹی  کے رکن اطہر فاروقی،ممبر گورننگ باڈی عارف حبیب اور کامران شیخ بھی شریک تھے۔ملاقات میں کے یو جے کے ممبران اور ان کے اہلخانہ کو صحت سے متعلق در پیش مسائل اور جناح اسپتال میں ان کو بروقت علاج فراہم کرنے کے حوالے سے تفصیلی بات چیت ہوئی۔جناح اسپتال کے سربراہ ڈاکٹر شاہد رسول نے جناح اسپتال میں صحافیوں کے  مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرواتے ہوئے باقاعدہ فوکل پرسن بھی تعینات کر دیا۔ہیلتھ کمیٹی کے ممبران کو  اسپتال کے دیگرذمہ داران سے رابطےاور جناح اسپتال کی ایمرجنسی کے لئے بھی فوکل پرسن کی بنانے کے احکامات بھی جاری کیئے۔ملاقات کے اختتام پر ڈاکٹر شاہد رسول نے وفد کا شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں