gori rangat ho to behtreen adakar ban sakte hein

شادی کے بعد خواتین بدل جاتی ہیں،اداکارگوہررشید۔۔

اداکار گوہر رشید نے اپنی اہلیہ کبریٰ خان سے متعلق ایک پروگرام میں بات کرتے ہوئے کہا کہ شادی کے بعد خواتین تبدیل ہوجاتی ہیں اور ان کا رویہ ویسا نہیں رہتا جیسے پہلے ہوتا ہے وہ اچانک سے بیوی بن جاتی ہیں۔اداکارہ کبریٰ خان اور گوہر رشید نے گزشتہ سال فروری 2025 میں مکہ مکرمہ میں نکاح کیا تھا جس میں ان کے قریبی اہلِ خانہ اور دوستوں نے شرکت کی۔مکہ مرکمہ میں ہونے والے نکاح کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھیں جو کئی دنوں تک ٹرینڈ کرتی رہیں۔جوڑے کی شادی کو ایک سال سے زائد ہوچکا ہے اور دونوں نے نجی ٹی وی چینل کی رمضان ٹرانسمیشن ’محفلِ رمضان‘ میں شرکت کی۔میزبان رابعہ انعم اور دانش تیمور کی جانب سے پوچھے گئے سوال پر گوہر رشید اور کبریٰ خان نے شادی کے بعد کی زندگی اور مکہ مکرمہ میں اپنے نکاح کے بارے میں کھل کر گفتگو کی۔شادی کے بعد خواتین میں تبدیلی کے حوالے سے گوہر رشید کا کہنا تھا کہ جی ہاں، ہم قریبی دوست تھے اور ایک دوسرے کو اچھی طرح جانتے تھے، لیکن سچ پوچھیں تو شادی کے بعد لوگ بدل جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شخصیت میں فرق آجاتا ہے، اور کبھی کبھی یوں لگتا ہے جیسے آپ نے کسی نئے شخص کے ساتھ زندگی شروع کی ہو۔اداکار نے کہا کہ ہم وہی ہیں لیکن روز ایک دوسرے کے بارے میں نئی باتیں دریافت کرتے ہیں، اور یہی نکاح کی خوبصورتی ہے۔کبریٰ خان نے بھی اس پر اضافہ کرتے ہوئے کہا کہ ابتدا میں ہماری اس بات پر اکثر بحث ہوتی تھی، جہاں گوہر شکایت کرتے تھے کہ میں بدل گئی ہوں اور ’روایتی بیوی‘ بن گئی ہوں، جس پر میں نے جواب دیا، ’جی ہاں، کیونکہ میں آپ کی بیوی ہوں۔‘

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں