shohar aam si nokri karte hein

شادی کے بعد اپنا خرچہ خود اٹھارہی ہوں، اداکارہ۔۔

معروف اداکارہ غنا علی نے لڑکیوں کو مشورہ دیا ہے کہ شادی کے لیے شریف مرد تلاش کریں پیسہ تو آ ہی جاتا ہے، زندگی میں سکون اہم چیز ہے۔ایک حالیہ انٹرویو میں اداکارہ نے کہا کہ شادی کے لیے لڑکا ڈھونڈتے وقت لڑکیوں کو چاہیے کہ لڑکے کی شرافت کو دیکھیں، پیسہ یا خوبصورتی نہ دیکھیں۔ انہوں نے کہا کہ میں خوش قسمت ہوں کہ میں نے شریف مرد سے شادی کر لی، آج کل شریف مرد کہاں ملتے ہیں۔ غنا علی کے مطابق اگر شادی کے لیے خوبصورتی کو دیکھیں تو وہ مل جائے گی لیکن یہ یقینی نہیں ہے کہ خوبصورتی مل جائے تو سکون بھی مل جائے گا، لڑکیوں کو اپنا دماغ خراب نہیں کرنا چاہیے کہ پیسہ بھی چاہیے، خوبصورتی بھی چاہیے بلکہ اللہ پر یقین رکھیں پیسہ تو آ ہی جاتا ہے۔ایک سوال پر اداکارہ نے کہا میں خود مالی اعتبار سے خودمختار ہوں اور شادی کے بعد سے اب تک اپنے خرچے خود برداشت کر رہی ہوں۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں