کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرز (سی پی این ای) کے آفس اسسٹنٹ وجے کمار کے شیریں جناح کالونی میں واقع گھر میں گزشتہ روز چوروں نے اہلیہ اور بہن کے طلائی زیورات کا صفایا کردیا۔ وجے کمار کے اہل خانہ کے مطابق یہ واقعہ جمعے کی سہ پہر رونما ہوا، جب سارے گھر والے گھر میں موجود نہیں تھے اور مرکزی دروازے پر تالا لگا تھا۔ وجے کی فیملی کا کہنا ہے کہ چور لکڑی کے مرکزی دروازے کی کنڈی کاٹ کر گھر میں داخل ہوئے اور الماری میں رکھے زیورات چوری کرکے لے گئے۔ وجے کمار کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ چوری ہونے والے زیورات میں سونے کی3 عدد انگوٹھیاں شامل ہیں۔ سی پی این ای کے سیکریٹری اور عہدیداران نے سندھ پولیس سے مطالبہ کیا ہے کہ اس چوری کی واردات کو فوری طور پر سراغ لگا کر متاثرہ آفس اسسٹنٹ کے نقصان کی تلافی کی جائے۔
Facebook Comments
