سیکرٹری اطلاعات پنجاب کا دورہ پریس کلب۔۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کی خصوصی ہدایت پر صوبائی سیکرٹری اطلاعات طاہر رضا ہمدانی نے لاہور پریس کلب کا دورہ کیا اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز پنجاب فرید احمد بھی انکے ہمراہ تھے۔ کلب آمد پر قائم مقام صدر افضال طالب ، جنرل سیکرٹری زاہد عابد اور فنانس سیکرٹری سالک نواز نے معزز مہمانان کا استقبال کیا ۔ قائم مقام صدر افضال طالب نے وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف اور وزیراطلاعات عظمی بخاری کا شکریہ اداکیا جن کی ذاتی دلچسپی سے پریس کلب اور صحافی کالونی کے تمام تر مسائل حل ہوئے ہیںاور صحافی برادری کی فلاح و بہبودکے منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے۔ صوبائی سیکرٹری اطلاعات طاہر رضا ہمدانی نے قائم مقام صدر افضال طالب کو لاہور پریس کلب کی گرانٹ کا چیک پیش کیا اور کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صحافی کالونی فیز ون کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جا رہے ہیں، صحافی کالونی فیز ٹو کے ڈویلپمنٹ چارجز کی وصولی شروع کی جا رہی ہے جبکہ صحافیوں کو ہیلتھ کارڈ کیلئے لسٹوں پر کام جاری ہے۔اس موقع پر پنجاب اسمبلی پریس گیلری کمیٹی کے صدر خواجہ نصیر بھی موجود تھے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں