wzir e ittelat punjab ki sahafion se dhamki aamez rawaiyye ki muzammat

سینئر صحافی کو سائبر کرائم ونگ کا نوٹس جاری۔۔۔

پنجاب یونین آف جرنلسٹس نے ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کی طرف سے سینئر صحافی اسرار وڑائچ کو نوٹس بھجوانے کی مذمت کرتے ہوئے اسے صحافیوں کو ان کے پیشہ وارانہ فرائض سے روکنے کی کوشش اور آزادی صحافت پر حملہ کے مترداف قرار دیا ہے ۔ پی یوجے کے صدر نعیم حنیف ، جنرل سیکرٹری قمرالزمان بھٹی ،سینئر نائب صدر خرم پاشا، نائب صدر شیر علی ، جوائنٹ سیکرٹری خالد رشید ، طلال اشتیاق ، خزانچی جواد حسن گل اور ایگزیکٹو کونسل نے سینئر صحافی اسرار وڑائچ کو ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ ( فیصل آباد ) کی طرف سے نوٹس کے اجرا پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے ۔ پی یوجے کے صدر نعیم حنیف نے کہا ہے کہ اسرار وڑائچ ایک سینئر اور ذمہ دار صحافی ہیں جنہوں نے ہمیشہ اعلی صحافتی اصولوں اور ضابط اخلاق کا خیال رکھا ہے۔ بدقسمتی سے مختلف شعبہ زندگی میں چھپے مافیاز عوام کو لوٹ مار کا شکار کررہے ہیں ۔ ان مافیاز میں جعلی ادویات بنانے والے نیم حکیم  اور عطائی ڈاکٹرز بھی شامل ہیں جن کی ادویات غیر رجسٹرڈ ہی نہیں ہوتیں بلکہ غیر معیاری بھی ہوتی ہیں اسرار وڑائچ نے ایسے مافیا کے خلاف خبریں شائع کیں مگر بجائے اس کے اس مافیا کے خلاف متعلقہ ادارے نوٹس لیتے الٹا اسی مافیا نے ایف آئی اے جیسے اعلی ریاستی ادارے کو اپنے خلاف خبریں شائع کرنے والے صحافیوں کے پیچھے لگا دیا ہے اور انہیں نوٹس جاری کیے جا رہے ہیں ۔ نعیم حنیف نے ایف آئی اے حکام سے اس سارے معاملے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے اور فوری طور پر اسرار وڑائچ کے خلاف کارروائی روکنے کا مطالبہ کیا ہے ۔ پی یوجے کے جنرل سیکرٹری قمرالزمان بھٹی نے اس تمام معاملہ پر ہیلتھ کیئر کمیشن کو جعلی ادویات بنانے اور فروخت کرنے والے مافیاز کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔پی یوجے کی ایگزیکٹو کونسل نے واضح کیا اگر ایف آئی اے سائبر کرائم نے صحافیوں کے خلاف کالے قوانین کا نفاذ جاری رکھا اور جعلی مافیاز کے خلاف کارروائی نہ کی تو اس کے خلاف بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں