عالمی شہرت یافتہ سینیر جرنلسٹ کو ان کی پیشہ ورانہ خدمات کے اعتراف میں لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نواز دیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق 25 سال سے زیادہ صحافتی خدمات پیش کرنے والے روز نامہ جسارت سے وابسطہ سید وزیر علی قادری اسپورٹس کے حلقوں کی جانی پہچانی شخصیت ہیں۔ وہ اسپورٹس سے وابستہ صحافیوں کی عالمی تنظیم اے آئی پی ایس کے ایتھلیٹ کمیشن کے رکن رہے ۔ اسپورٹس کوریج کے لیے کئی ممالک کا سفر کرچکے ہیں۔ انہیں یہ ایوارڈ پاکستان اسپورٹس رائٹرز فیڈریشن کی ذیلی تنظیم اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن آف سندھ ( سجاس) کی جانب سے دیا گیا ہے ۔ ان کو یہ ایوارڈ آئندہ ہونے والی تقریب میں دیا جائے گا ۔ اس موقع پر ملک بھر کے اسپورٹس جرنلسٹس نے سید وزیر علی قادری کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ ملنے پر مبارکباد دی ہے ۔ اے آئی پی ایس کے ایشیاء چیپٹر کے سیکریٹری جنرل امجد عزیز ملک نے کہا ہے کہ یہ ہم سب کے لیے اعزاز کی بات ہے کہ ہمارے ہر دلعزیز ساتھی کو اس ایوارڈ سے نوازا گیا جس کے وہ حقدار تھے
