جی ٹی وی چینل کے لاہور بیورو میں مبینہ طور پر غیر پیشہ ورانہ رویوں، دباؤ اور سخت انتظامی ماحول کے حوالے سے سنگین الزامات سامنے آ گئے ہیں۔ مختلف ذرائع کے مطابق لاہور بیورو کے ماحول میں سخت رویے، دھمکی آمیز گفتگو اور دباؤ کی کیفیت مسلسل ملازمین کو پریشان کر رہی ہے۔ جی ٹی وی کے ملازمین نے عمران جونیئر ڈاٹ کام کو بتایا کہ حال ہی میں انتقال کر جانے والے اسائنمنٹ ایڈیٹر کے حوالے سے بھی یہی اطلاعات تھیں کہ وہ شدید پیشہ ورانہ دباؤ کا سامنا کر رہے تھے اور انہیں بار ہا دھمکیاں دی گئی کہ آپ نوکری سے فارغ ہیں اور کچھ روز قبل ایک نئے لڑکا بھی ایچ آر کی اپروول کے بغیر ہی رکھ لیا گیا تھا ۔۔جمعہ کے روز اسائنمنٹ ایڈیٹر کی تدفین ہوئی لیکن المیہ یہ رہا کہ کوئی صحافی رہنما اور پریس کلب کا عہدیدار ان کی جنازے میں شریک نہیں تھا۔۔اسائنمنٹ ایڈیٹر کی جیب خالی تھی، گھرٹوٹ چکا تھا، اور نوکری بچانے کی جنگ الگ چل رہی تھی، دل اتنے معاملات کا بوجھ نہ اٹھا سکا۔۔افسوس کی بات یہ ہے کہ جی ٹی وی کی مینجمنٹ بھی سوئی رہی۔ کسی نے نہیں پوچھا کہ بیمار، پریشان اور مالی مشکلات میں گھرا یہ شخص کس حال میں ہے۔ نیوز روم میں ہر خبر کی فکر تھی، بس اپنے ہی ایک ساتھی کی خبر کسی کو نہ ہوئی۔
676
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل