سینئراداکار جونیئرز کی خامیاں نکالتے ہیں، عینا آصف۔۔

اداکارہ عینا آصف نے سیٹ پر سینئر اداکاروں کے بُرے رویے سے متعلق انکشافات کیے ہیں۔حال ہی میں نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ نے بتایا کہ ‘بڑے اسٹارز یا سینئر اداکار سیٹ پر نئے یا چھوٹے اداکاروں کو چھوٹی چھوٹی باتوں پر ٹوکتے اور ان میں خامیاں نکالتے ہیں’۔عینا آصف نے کہا ‘کبھی کبھی ایسے ہوتا ہے کہ اگر ہم کچھ بول دیں تو وہ ہمیں ایسے دیکھیں گے جیسے ہم نے پتا نہیں کتنی احمقانہ بات کردی لیکن ہمیں پتا ہوتا ہے کہ یہ کوئی اتنی بڑی بات نہیں تھی’۔ان کا کہنا تھا کہ’یہ لوگ ایسے اس لیے کرتے ہیں تاکہ ہم غیر آرام دہ محسوس کریں، سیٹ پر ایسی چیزیں بھی ہوتی ہیں کہ میں کوئی سین کر رہی ہوں اور میرے لیے اہم سین ہے تو وہ لوگ باتیں شروع کردیں گے یا کچھ ایسا کریں گے کہ دھیان بٹے’۔عینا نے مزید کہا ‘ پہلے مجھے بہت غصہ آتا تھا لیکن اب یہ ہر سیٹ پر اس قدر ہوتا ہے کہ اب میں کہتی ہوں جانے دو، کسی کو کتنا ہی روک لیں گے’۔عینا آصف کا کہنا تھا کہ بظاہر سینیئر اداکاروں کو احترام کی نظر سے دیکھا جاتا ہے، لیکن عملی طور پر کئی مواقع پر وہ جونیئرز کے لیے غیر آرام دہ صورتحال پیدا کر دیتے ہیں۔ان کے مطابق بعض تجربہ کار فنکار چھوٹی چھوٹی باتوں پر ٹوکنے یا مذاق اڑانے کے ذریعے نئے اداکاروں کا اعتماد متاثر کرتے ہیں۔انہوں نے وضاحت کی کہ رونے یا غصے جیسے مناظر کے لیے خود کو ذہنی طور پر تیار کرنے میں وقت لگتا ہے، اور ایسی رکاوٹیں پورے تاثر کو متاثر کر دیتی ہیں۔عینا آصف کا کہنا تھا کہ ابتدا میں انہیں ان رویوں پر شدید غصہ آتا تھا، تاہم وقت کے ساتھ انہوں نے خاموشی سے ان حالات کا سامنا کرنا سیکھ لیا ہے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں