1,293

سٹی ٹوئنٹی ون چینل نئی انتظامیہ نے خرید لیا۔۔۔۔

لاہور سے چلنے والا کراچی کا سٹی نیوز چینل سٹی ٹوئنٹی ون بھی فروخت ہوگیا، سٹی نیوز نیٹ ورک کے تحت چلنے والا سٹی ٹوئنٹی ون چینل کو دھرتی میڈیا گروپ نے خرید لیا ہے، پپو کا کہنا ہے کہ جولائی میں یہ چینل نئی انتظامیہ کے حوالے کردیا جائے گا۔۔ پپو کا مزید کہنا ہے کہ فی الحال فروخت کئے گئے چینل کا آڈٹ کیا جارہا ہے، تمام معاملات ڈن ہوچکے ہیں، چینل کی ادائیگی کردی گئی ہے۔ اور سٹی ٹوئنٹی ون کے موجودہ ملازمین کو یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ نئی انتظامیہ انہیں فوری نہیں نکالے گی۔۔ پپو کا مزید کہنا ہے کہ سٹی ٹوئنٹی ون کے موجودہ ملازمین میں سے رپورٹرز ٹوئنٹی فور نیوز چینل کے لئے بھی کام کرسکیں گے۔۔اس حوالے سے مزید اپ ڈیٹس عمران جونیئر ڈاٹ کام پر شیئر کرینگے۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں