سٹی نیوز نیٹ ورک نے ہفتے میں دو چھٹیوں کا اعلان کردیا یوں پاکستانی میڈیا میں ہفتے میں دو چھٹیوں کا اعلان کرکے سٹی نیوز نیٹ پاکستان کا پہلا میڈیا ہاؤس بن گیا جس نے ورکر کو پٹرول مہنگا ہونے کی صورت میں ریلیف دیا ہے۔پپو کا کہنا ہے کہ اعلان ہوتے ہی ورکرز نے ڈیسک بجا کر نیوز روم میں خوشی کا اظہار کیا۔۔اس موقع پر نیوزروم کے چند سینئر صحافیوں کا خیال تھا کہ پنجاب میں سرکاری بس سروس پر پنجاب حکومت نے بھی مفت سفر کا اعلان کیا ہے یوں پنجاب حکومت کے مفت سفر اور ورکرز کو ہفتے کی دو چھٹیوں سے خاصی بچت کرنے کا موقع ملے گا اور وہ کسی حد تک مالی پریشانی سے بچ پائیں گے۔البتہ سیلری بڑھانے کی اپیل اور مزید ریلیف کا مطالبہ برقرار ہے،پپو نے انکشاف کیا ہے کہ تنخواہیں بڑھانے پر بھی سٹی انتظامیہ انتظامیہ سنجیدگی سے غور کررہی ہے ممکن ہے اگلا اعلان سیلری میں بڑے اضافے کا ہو اور یہ مہینہ سٹی 42 کے ورکرز کے لیے دگنا خوشی کا سبب بنے۔
سٹی نیوزنیٹ ورک میں ویکلی 2 چھٹیاں، سیلری بڑھنے کا بھی امکان۔۔
Facebook Comments
