psl samaa tv multan sultans ka media partner bangya

سما ٹی وی کی ٹیم کو کوریج سے روک دیا گیا۔۔

 بلوچستان یونین آف  پولیس نے بولان میڈیکل کمپلیکس اسپتال ( بی ایم سی ایچ) کے ڈپٹی ایم ایس ڈاکٹر نسیم کٹکیزئی کی جانب سے  پولیس حراست میں ہلاک ہونے والے نوجوان کے لاش کی فوٹیج بنانے اور لواحقین کا موقف لینے سے سماء ٹی وی کی ٹیم کو روکنے کے اقدام کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے میڈیا کو معلومات تک رسائی سے روکنے پر مبنی اقدام قرار دیا ہے ۔بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ رات سماء ٹی وی ٹیم پولیس حراست میں ہلاک ہونے والے نوجوان کے لاش کی فوٹیج بنانے اور اسپتال میں موجود نوجوان کے لواحقین کا مواقف لینے کیلئے بی ایم سی ہسپتال پہنچی اس دوران اسپتال کے ڈپٹی ایم ایس ڈاکٹر محمد نسیم کٹکیزئی اپنے گن مینوں کے ہمراہ پہنچے اور ٹیم کو کوریج سے روک دیا۔ڈپٹی ایم۔ایس نے سماء ٹی وی کے کیمرہ مین شہزاد انور سے کیمرہ چھیننے کی کوشش کی اور انہیں پولیس کے ذریعے دھکے دیکر اسپتال سے نکالنے کی دھمکیاں بھی دئیں ۔ بی یو جے  بی ایم سی اسپتال انتظامیہ کے اس رویے اور ہتک آمیز سلوک کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔صحافی تنظٰم نے بی ایم سی اسپتال کے اس واقعے کو عوام کو معلومات تک رسائی سے روکنے کی سازش قرار دیا ہے ۔ بی یوجے بلوچستان کے صحافیوں کی نمائندہ تنظیم ہے ہم  نے آزادی صحافت کی راہ میں حائل  رکاوٹوں اور سرکاری اداروں میں  انتظامیہ کے غیر جمہوری اور غیر قانونی رویے کا ہمیشہ ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے اب بھی بی ایم سی اسپتال کی انتظامیہ کا رویہ قبول نہیں کیاجائے گا ، بی یو جے نے صوبائی وزیر صحت  اور سیکرٹری محکمہ صحت سے فوری نوٹس لینےکا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسپتال کے ڈپٹی ایم ایس کے خلاف فوری  کارروائی عمل میں لائی جائے جبکہ دیگر تمام سرکاری اسپتالوں میں کوریج کیلئے میڈیا کی راہ میں حائل رکاؤٹیں  فوری طور پر ختم کی جائیں بصورت دیگر بی یوجے  ہر سطح پر احتجاج کاحق محفوظ رکھتی ہے ۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں