salman iqbal world memon organization ke bila muqabla sadar muntakhib

سلمان اقبال کا نکتہ دفاتر کا دورہ، کام پر عدم اطمینان کا اظہار۔۔

ڈیجیٹل پلیٹ فارم نکتہ میں اے آر وائی گروپ کے مالک سلمان اقبال نے لیبر ڈے سے ایک دن پہلے اچانک دورہ کیا۔۔ پپو نے انکشاف کیا ہے کہ سلمان اقبال کے ساتھ اے آروائی نیوز گروپ کے سینئر عہدیدار محبوب صاحب، عماد یوسف اور دیگر لوگ بھی تھے۔۔ پپو کا کہنا ہے کہ نکتہ ملازمین کیلئے یہ دورہ سرپرائز تھا۔۔ سلمان اقبال نے کراچی میں نکتہ دفاتر کے وزٹ کے دوران وہاں موجود لوگوں سے اہم ملاقاتیں بھی کیں، جب کہ زوم پر ملک بھر اور دبئی کے اسٹاف کو بھی لے کر اہم میٹنگ بھی کی گئی۔۔ پپو کے مطابق اس اہم میٹنگ سے یہ تاثر لیاگیا کہ جیسے وہ نکتہ ملازمین کے کام سے مطمئن نہیں ، اسی لئے وہ بار بار وڈیوز پر “امپریشن” لانے کی بات کرتے رہے، اپنی گفتگو کے دوران سلمان اقبال نے لاتعداد بار ” امپریشن” لانے کا ذکر کیا۔۔ پپو کا مزید کہنا ہے کہ اے آروائی گروپ سے انضمام کے باوجود نکتہ ملازمین کو اب تک مارچ کی تنخواہ ادا نہیں کی گئی، گزشتہ ہفتے ایچ آر نے ملازمین کو کہا تھا کہ لیبر ڈے سے پہلے سیلری آجائے گی لیکن وہ وعدہ ہی کیا جو وفا ہوجائے۔۔ اسی طرح سلمان اقبال کے ساتھ آئے دیگر لوگوں نے وہاں موجود اسٹاف سے بار ی باری ملاقاتیں کیں ان سے تعارف حاصل کیا اور ان کے کام سے متعلق معلومات بھی لیں۔ وفد کے لوگوں نے اس بات پر حیرت کا اظہار بھی کیاوہاں اتنے سارے “این ایل ایز” کیا کررہے ہیں؟؟

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں