خدا قوت۔۔

تحریر: تابان ظفر

مجھے علی عمران جونیئر بھائی نے کئی بار حکم دیا کہ ان کی ویب سائٹ کے لیے کچھ لکھوں لیکن ہر بار مصروفیت کا بہانہ کرکے  طرح دے گیا لیکن اب اپنے پیارے دوست اور چھوٹے بھائی ، دیپ کے چیئرمین ذاکر اعوان کی تحریر دیکھی تو شرمندگی ہوئی اور کچھ لکھنے پر کمربستہ ہوگیا۔

میری اور علی عمران جونیئر بھائی کی بہت زیادہ قربت اور ہمکاری تو نہیں رہی لیکن میں ان کا بہت پہلے سے غائبانہ مداح ہوں۔ اخباروں کے زمانے میں جسے بیس بائیس سال تو ہوگئے ہیں مجھے لگتا تھا کہ تین صحافی مستقبل کے بہت اچھے مزاح نگار ہوں گے، ان میں سے سب سے سینئر علی عمران جونیئر ہیں، مجھے افسوس ہے کہ جونیئر بھائی ستم ہائے روزگار کی وجہ سے مزاح نگاری میں زیادہ جھنڈے نہ گاڑ سکے۔

صحافت کی وادی خارزار میں طویل سفر کرکے علی عمران جونیئر نے جو پھول سمیٹے اور جن کانٹوں سے لہو لہان ہوئے، ان کی دین ہے عمران جونیئر ڈاٹ کام ۔۔ ہم صحافیوں کے لیے تو گویا یہ ایک طرح کا جام جہاں نما ہے جس میں ہم اپنی صحافت کی دنیا کی بہت سی تصویریں دیکھ لیتے ہیں، اس ویب سائٹ کے چبھتے ہوئے سچ کبھار کبھار انتظامیہ کی نیند بھی اڑا دیتے ہیں اور مظلوم صحافیوں کے آنسو پوچھنے کا سبب بھی بنتے ہیں، جونیئر بھائی کے لیے فارسی کی یہ ترکیب بطور دعا پیش خدمت ہے ۔۔۔ خدا قوت۔۔(تابان ظفر)۔۔

(سر، حکم نہیں، جونیئر کبھی کسی کو حکم دے سکتا ہے کیا؟ آپ سے درخواست کی، بہت شکریہ آپ نے مان رکھا۔۔ مزاح نگاری والا پہلو آپ سامنے لے آئے، اب تو یقین کریں دل ہی نہیں کرتا اس حوالے سے کچھ لکھنے یا بات کرنے کو۔۔ اب تو حکومتی سطح پر مزاح نگاری ہورہی ہے، ایک سے ایک کامیڈین لوگوں کو خون کے آنسو ہنسا رہا ہے۔۔ایک بار پھر دل کی گہرائیوں سے شکرگزار۔۔آپ کا اپنا ۔۔علی عمران جونیئر)۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں