khatoon anchor person ki beroon e mulk giraftaari ki ittelaat

خاتون اینکرپرسن کی بیرون ملک گرفتاری کی اطلاعات۔۔

پی ٹی وی کی اینکر مونا خان   کی گریس میں گرفتاری کی اطلاعات ہیں، تاہم یہ معلوم نہ ہوسکا کہ انہیں کیوں گرفتار کیا گیا ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ مونا خان گریس میں ہائیکنگ کیلئے گئی تھیں۔۔مونا خان کے کوچ یوسف کا دعویٰ ہے کہ  خاتون اینکر  مونا خان کو گریس میں حراست میں لے لیا گیا ،وہ  ہائیکنگ کیلیے گریس گئیں تھیں ، مونا خان کو گریس پولیس نے حراست میں لیا ہے ،  مونا خان کا موبائل فون گریس پولیس نے قبضے میں لے لیا ہے ، کوچ یوسف کے مطابق  میرا مونا خان سے آخری رابطہ ایک گھنٹے پہلے ہوا تھا ،  مونا خان اپنے بیٹے کو ایتھنز میں چھوڑ کر گئیں تھیں ، دریں اثنا  مونا خان کی مبینہ گفتگو بھی منظر عام پر آگئی جس میں وہ دعویٰ کررہی ہیں کہ میرے ساتھ گریس پولیس نے بدسلوکی کی۔ تمام ہائیکرز   ایک ساتھ جمع ہوئے تھے ،  جب میں نے پاکستانی پرچم نکالا تو پولیس نے مجھے حراست میں لے لیا، کراچی : مجھ سے سوال کیا گیا کہ  آپ پاکستان کا پرچم لہرائیں گی ، مونا خان کے کوچ نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ مونا خان کی رہائی کیلئے اقدامات کئے جائیں۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں