خاتون اینکر غریدہ فاروقی کا کہنا ہے میں گزشتہ سال سے کہہ رہی ہوں کہ حکومت کی 2سب سے اہم وزارتیں، خزانہ اور وزارتِ بجلی، دونوں کی کارکردگی انتہائی بری اور ناکام کیونکہ دونوں کے وزراء ناکام ہیں۔اپنے’’ ایکس‘‘ بیان میں انہوں نے کہا اویس لغاری اور محمد اورنگزیب کو حکومت کو فوراً فارغ کر دینا چاہئے یا کم از کم دونوں کو ازخود ہی استعفیٰ دے دینا چاہیے، لیکن نہیں وزارت سے مستقل چپکے ہوئے ہیں اور کام صفر۔ آئی ایم ایف کا پروگرام لے لینا کون سی کامیابی یا اصلاحات ہے؟ بحران آئے تو بجلی بند کر دو لوڈشیڈنگ کر دو یہ کون سی کامیابی یا اصلاحات ہیں؟؟ امریکہ، ایران جنگ تو کبھی نہ کبھی ختم ہو ہی جائیگی، حکومت کو واپس انہی عوام ، انہی ایشوز میں آنا ہے اور یہ دونوں وزراء بھرپور کوشش کر رہے ہیں کہ حکومت کو عوام سے لعن طعن ملے اور آئندہ ناکامی ہو۔
Facebook Comments
