کراچی یونین آف جرنلسٹس دستورکےصدر نصراللہ چوہدری سیکرٹری ریحان خان چشتی اور مجلس عاملہ نےجی این این ٹی وی کےکورٹ رپورٹرحبیب اللہ کی گمشدگی پر گہری تشویش کااظہارکیاہے۔اپنے بیان میں صدرکےیوجےدستور نصراللہ چوہدری اور مجلس عاملہ نےکہاہےکہ ایک صحافی کا کئی روز سے لاپتہ ہونا صحافی برادری کیلئےانتہائی تشویشناک ہے۔جمعہ کے دن حبیب اللہ کا گھر والوں سےآخری رابطہ ہوا تھا،سیکریٹری ریحان خان چشتی کا کہنا ہے کہ رپورٹر کا لاپتہ ہونا انتہائی تشویشناک ہے۔قانون نافذ کرنیوالے ادارے جی این این ٹی وی چینل کے رپورٹر حبیب اللہ کی بازیابی میں فوری اپنا کردار ادا کریں اور بحفاظت بازیابی کو یقینی بنائیں۔
Facebook Comments
