namaz ki behurmati par notice jaari

جوا ایپ اسکینڈل، تفتیشی افسر  آئندہ سماعت پر طلب۔۔

لاہورکی سیشن عدالت نےآن لائن جواایپ کی پروموشن کےمقدمے میں یوٹیوبررجب بٹ سمیت دیگرملزمان کی عبوری ضمانت میں 28 اپریل تک توسیع کردی۔ایڈیشنل سیشن جج ذولفقاراحمد نعیم نےعبوری ضمانت کی درخواستوں پرسماعت کی۔ملزمان یوٹیوبر رجب بٹ ،ندیم مبارک اور زرق احمد نے پیش ہوکرحاضری مکمل کرائی۔دوران سماعت این سی سی آئی کے تفتیشی افسراور پراسیکیوٹر پیش نہ ہوئےجس پرعدالت نے ریمارکس دیئے کہ آئندہ سماعت پرتفتیشی افسراور پراسیکیوٹراپنی حاضری یقینی بنائیں۔عدالت نےملزمان کی عبوری ضمانت میں 28 اپریل تک توسیع کردی۔ملزمان کےخلاف این سی سی آئی نے آن لائن جوا ایپ کی پروموشن کا مقدمہ درج کررکھا ہے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں