zer e hirasat mulzimaaan ke media interviews par pabandi 139

بھتہ خوری کرنے والا رکشہ ڈرائیور جعلی صحافی گرفتار۔۔۔۔

رکشہ چلانے والےمبینہ سینئر صحافی کے خلاف بھتہ وصولی اور شہریوں کو ہراساں کرنے کے الزام میں بن قاسم پولیس نے دوسرا مقدمہ درج کرلیا۔ مقدمہ میں دہشت گردی اور دیگر سنگین دفعات شامل۔ دوسرا مقدمہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سرگرده رہنماء شاہد اقبال آرائیں کی مدعیت میں درج کیا گیا قبل ازیں بن قاسم پولیس نے موبائل شاپ کے مالک کی مدعیت میں بھتہ وصولی اور بلیک مل کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کیا تھا پولیس نے ملزم کی جانب سے خود کو سینئر صحافی ظاہر کر کے سیاسی اور کاروباری شخصیات کو بلیک مل کرکے بھتہ وصولی کے ٹھوس شواہد حاصل کرلئے تفصیلات کے مطابق بن قاسم پولیس نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے اہم رہنما اور ضلع ملیر کی ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت شاہد اقبال آرائیں کی مدعیت میں رکشہ چلانے والے مبینہ سینئر صحافی جاوید مگسی کے خلاف ایف آئی آر نمبر 437 / 2026 درج کرلی مدعی مقدمہ کے مطابق کہ پورٹ قاسم پر اسکا المہران کے نام سے ہوٹل ہے ملزم جاوید مگسی دیگر دو مسلح ساتھیوں کے ہمراہ ہوٹل پر آیا ہوٹل کو نذر آتش کرنے سمیت سنگین نتائج کی دھمکیاں دیکر 50 ہزار روپے بھتہ طلب کیا مدعی کے مطابق ملزم کو 20 ہزار روپے بھتہ ادا کیا جبکہ 30 ہزار بعد میں دینے کا وعدہ کیا مدعی شاہد اقبال آرائیں نے ملزم کی 20 ہزار روپے وصولی کی ویڈیو اور دیگر شواہد بھی بن قاسم پولیس کو فراہم کردئیے جس پر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا قبل ازیں بن قاسم پولیس نے ملزم جاوید مگسی کے خلاف عیدو گوٹھ میں واقع موبائل شاپ کے مالک شاہ رخ بھٹو کی مدعیت میں ایف آئی آر نمبر 434 / 2026 درج کی تھی مدعی نے پولیس کو بتایا ملزم جاوید مگسی رکشہ ڈرائیور ہے ملزم 10 جولائی 2026 کو میری موبائل شاپ پر آیا اس دوران میرا دوست صداقت لُنڈ بھی میری دکان میں موجود تھا ملزم جاوید مگسی نے میری اور میری دکان کی ویڈیو بنانی شروع کردی اور کہاں کہ میں سینئر صحافی ہوں تم چوری کے موبائل خریدتے تھے مجھے 30 ہزار روپے دوبصورت دیگر تمہارے خلاف خبر لگاؤ نگا جسکے بعد پولیس تمہیں گرفتار کرے گی مدعی مقدمہ کے مطابق ملزم نے اس موقع پر اُسے ہراساں کر کے 30 ہزار روپے بھتہ وصول کیا 15 جولائی کو ملزم جاوید مگسی ایک بار پھر میری دکان پر آیا اور کاروبار تباہ کرنے کی دھمکی دیکر 50 ہزار روپے مزید بھتہ طلب کیاجس پر مدعی نے SHO بن قاسم فیصل رفیق سے رابطہ کرکے تمام حقائق سے آگاه کیا SHO بن قاسم فیصل رفیق نے اپنی ماضی کی روایت برقرار رکھتے ہوئے بھتہ خور جعلی سینئرصحافی کے خلاف دو مختلف مقدمات درج کرلئے پولیس ذرائع کے مطابق ملزم ایک رکشہ ڈرائیور ہے جو خود کو سینئر صحافی ظاہر کر کے ناصرف مختلف کاروباری شخصیات اور سرکاری افسران کو بلیک مل کرتا ہے بلکہ بھتہ بھی وصول کرتا ہے بن قاسم پولیس دوہرے مقدمہ میں ملوث ملزم جاوید مگسی اور اسکے ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مار رہی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں