آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی کی جنرل کونسل کے سالانہ اجلاس میں رواں سال کیلئے متفقہ طور پر سینیٹر سرمد علی کو صدر،محترمہ ناز آفرین سہگل لاکھانی سینئر نائب صدر،شہاب زبیری نائب صدر، جناب محمد اطہر قاضی سیکرٹری جنرل،محسن بلال جوائنٹ سیکرٹری اور جناب نوید کاشف کو فنانس سیکرٹری منتخب کیا۔سالانہ اجلاس عام صدر سینیٹر سرمد علی کی زیر صدارت اے پی این ایس ہاؤس کراچی میں منعقد کیا گیا جس میں سال 2025-26 کی ایگزیکٹو کمیٹی کی رپورٹ اور سال2025کے سالانہ حسابات کی رپورٹ کی متفقہ منظوری دی گئی۔جنرل کونسل میں پورے ملک سے 118اراکین نے شرکت کی۔ جنرل کونسل نے ممتاز احمد پھلپوٹو، ناصر داد بلوچ اور علی بن یونس پر مشتمل ایک الیکشن کمیشن تشکیل دیا۔الیکشن کمیشن نے سال 2026-27ء کی ایگزیکٹو کمیٹی کے لئے الیکشن منعقد کرائے۔اجلاس میں جو اخبارات اور جرائد بلامقابلہ منتخب ہوئے ان میں۔روزنامہ آغاز، روزنامہ بزنس ریکارڈر، روزنامہ دیانت، روزنامہ ڈان، روزنامہ جسارت، روزنامہ جدت (کراچی)، روزنامہ جنگ، روزنامہ خبریں، روزنامہ تجارت، روزنامہ دنیا، روزنامہ نوائے وقت ، روزنامہ پاکستان (لاہور)، روزنامہ اوصاف،روزنامہ صحافت،روزنامہ عوام(کوئٹہ)،روزنامہ مشرق(کوئٹہ)، روزنامہ وحدت،روزنامہ مشرق(پشاور)، روزنامہ کاوش، روزنامہ آفتاب (ملتان)، روزنامہ کلیم، روزنامہ بزنس رپورٹ، روزنامہ پیغام،روزنامہ سٹی 42، روزنامہ پاکستان آبزرور،روزنامہ ہلچل،روزنامہ سیادت،ماہنامہ نئے افق،ماہنامہ دستک، ماہنامہ نیا رخ،، ہفت روزہ عزم، ہفت روزہ تکبیر، ماہنامہ سنٹر لائن اور عبرت میگزین۔ مجلس عاملہ نے متفقہ طور پر روزنامہ نو سج کراچی کی زاہدہ عباسی کو خواتین ناشرین کی نشست پر نامزد کیا۔ نو منتخب ایگزیکٹو کمیٹی نے الیکشن کمیشن کی کارکردگی کو سراہا۔
