اسلام آباد سے لانچ کئے جانے والے نیوز چینل، ایم نیوز کے نام پر فراڈ سامنے آیا ہے، چینل کا نمائندہ بنانے کے نام پر پیسے لئے جارہے ہیں، اس حوالے سے پپو نے انکشاف کیا ہے کہ نعمان نامی شخص مارکیٹ میں صحافت کے شوقین لوگوں کو ایم نیوز کے نام پر دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہا ہے اور انہیں نمائندگی کا لالچ دے کر پیسے اپنے میزان بینک کے اکاؤنٹ میں منگواتا ہے،اس حوالے سے ادارے نے بھی نوٹس لے لیا اور اس کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔۔ پپو کا کہنا ہے کہ ایم نیوز نمائندگی کی کوئی فیس نہیں لیتا، صرف جینئن صحافیوں اور پریس کلب کے اراکین کو نمائندہ بناتا ہے۔۔پپو کے مطابق ایم نیوزکے نام پر فراڈ والے معاملے کا حیرت انگیز پہلو یہ ہے کہ فراڈیہ نے چینل کے او ایس آر ہیڈ سے بھی نمائندہ بنانے کے سات ہزار روپے مانگے۔۔
Facebook Comments
