اسپورٹس جرنلزم میں پاکستان کو ایک اور اعزاز مل گیا۔۔

پاکستان کو عالمی سطح پر اسپورٹس  جرنلزم میں بڑا اعزاز مل گیا،کھیلوں کے صحافیوں کی عالمی تنظیم ایسوسی ایشن انٹرنیشنل پریس آف اسپورٹس( آئی پی ایس) نے کھیلوں کی صحافت میں پاکستان کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئےپاکستان اسپورٹس رائٹرز فیڈریشن کے صدر امجد عزیز ملک کو ایگزیکٹو کمیٹی کا تا حیات اعزازی رکن منتخب کرلیا،امجد عزیز ملک کو یہ اعزاز سوئٹزرلینڈ کے شہر لوزانا میں منعقدہ اے آئی پی ایس کی 88ویں کانگرس کے دوران دیا گیا،کانگریس میں111 ممالک کے نمائندگان نے شرکت کی،پاکستان کے ساتھ جاپان، اسپین، مالٹا، برازیل اور ترکی کے  سینئر اسپورٹس صحافیوں کو بھی تاحیات اعزازی رکنیت سے نوازا گیا،اے آئی پی ایس کی 102 سالہ تاریخ میں امجد عزیز ملک یہ اعزاز حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی ہیں، حکومت پاکستان پہلے ہی اسپورٹس جرنلزم میں خدمات کے اعتراف میں امجد عزیز ملک کو صدارتی تمغہ امتیاز سے بھی نواز چکی ہے، دریں اثنا پاکستان اسپورٹس رائٹرز فیڈریشن کے سیکریٹری جنرل محمد اصغر عظیم اور تمام عہدیداروں نے امجد عزیز ملک کو دلی مبارکباد پیش کی ہے

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں