sheher e iqtedaar mein jaali sahafion ka ghinaona khel be naqab

اسلام آباد ٹاکس، 200 سے زائد میڈیاہاؤسز کے صحافی پاکستان پہنچ گئے۔۔۔

اسلام آباد میں امن مذاکرات کی کوریج کیلئے 200سے زائد میڈیا اداروں اور صحافیوں کی آمد،دو سو سے زائد میڈیا کمپنیوں، ٹی وی چینلز اور صحافیوں کی بڑی تعداد امن مذاکرات کی کوریج کے لیے اسلام آباد پہنچ رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق مختلف ممالک اور اداروں سے تعلق رکھنے والے میڈیا نمائندگان کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، جو متوقع اہم مذاکراتی عمل کو عالمی سطح پر اجاگر کریں گے۔قبل ازیں پاکستان نے “اسلام آباد ٹاکس 2026” میں شرکت کے لیے آنے والے غیر ملکی مندوبین، بشمول صحافیوں، کے لیے ویزا آن ارائیول کی سہولت کا اعلان  کیا، جسے اعلیٰ سطحی امن مذاکرات میں بین الاقوامی شرکت کو آسان بنانے کی کوشش قرار دیا جا رہا ہے۔نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے بیان میں کہا کہ ان مذاکرات سے وابستہ افراد کو بغیر پیشگی ویزا کے سفر کی اجازت ہوگی اور تمام ایئرلائنز انہیں بورڈنگ فراہم کریں گی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ امیگریشن حکام آمد پر ہی ویزا جاری کریں گے، جس سے بین الاقوامی میڈیا اور سفارتی وفود کے لیے ایک بڑی رکاوٹ ختم ہو جائے گی۔یہ اقدام بظاہر عالمی سطح پر زیادہ توجہ اور شرکت کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے، کیونکہ ان مذاکرات میں مختلف ممالک اور بین الاقوامی میڈیا اداروں کی شرکت متوقع ہے۔ اس طرح کی ویزا سہولیات عموماً بڑے سفارتی ایونٹس کے دوران کھلے پن اور سہولت فراہم کرنے کے اشارے کے طور پر دی جاتی ہیں۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں