ابتک نیوزکا رپورٹر کس سے جاکر فریاد کرے؟؟

ابتک نیوز میں کارکنان تنخواہوں کے منتظر ہیں، دوسری جانب اسلام آباد بیورو جہاں کسی زمانے میں بیس سے زائد رپورٹرز ہوتے تھے اب مشکل سے دو تین رپورٹر ہی نظر آتے ہیں، ان میں سے بھی ایک نے گزشتہ ماہ ریزائن کردیا تھا لیکن وہ ابتک اپنی تنخواہوں اور واجبات کا منتظر ہے۔ پپو نے انکشاف کیا ہے کہ اسلام آباد بیورو کا یہ رپورٹر چینل کی لانچنگ سے ان کے ساتھ کام کررہا ہے اور اسلام آباد میں اس نے کورٹ رپورٹنگ، بڑے سیاسی ایونٹس، سٹی ایونٹس، احتجاج، دھرنے، کرائم رپورٹنگ  سمیت پروگرامنگ والوں کے لئے الگ سے کام کیا لیکن اس کا صلہ صفر۔۔ پپو کا کہنا ہے اب تک نیوزمیں عید سے کچھ  روز قبل سیلری دی گئی تھی ، لیکن اس رپورٹر کو ڈھائی ماہ سے سیلری نہیں ملی، پپو نے انکشاف کیا ہے کہ المیہ یہ ہے کہ مذکورہ رپورٹر کی جو سیلری لانچنگ کے وقت طے کی گئی تھی اس میں مختلف ادوار میں کٹوتیاں کرکےکم کردی گئی اور صرف چالیس ہزار روپے سیلری دی جاتی تھی۔۔رپورٹر کا کہنا ہے کہ اگر پٹرول، موبائل، سیلری ٹیکس اور میڈیکل کی مد میں کی جانے والی کٹوتی نہ کی جائے تو سیلری زیادہ ہوسکتی ہے۔۔ رپورٹر کا کہنا ہے کہ وہ بار بار اپنی سیلری کا پوچھ رہا ہے لیکن کراچی ہیڈآفس سمیت کوئی بھی ان کو جواب نہیں دے رہا، رپورٹرنے مطالبہ کیا ہے کہ اس کے بقایاجات اور جوائننگ سے اب تک کا ورک سرٹیفیکٹ دیا جائے تاکہ وہ کسی اور جگہ اپلائی کرسکے اور گھر کا کچن چلا سکے۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں