آج ٹی وی میں برطرفیوں کی تلوار ابھی تھمی نہیں۔۔ اسلام آباد بیورو کے بعد اب آج ٹی وی انتظامیہ نے پشاور بیورو سے بھی مزید سات افراد کو نوکری سے نکال دیا ہے اس کے ساتھ ساتھ ڈی ایس این جی سروس بھی بندکردی ہے۔۔پپو کے مطابق برطرف ہونے والوں میں 2 ڈی ایس این جی انجیئنرز، 2 ڈرائیور،ایک این ایل ای بھی شامل ہے۔۔قبل ازیں ایک روز قبل اسلام آباد بیورو سے گیارہ افراد کو فارغ کیاگیا تھا۔۔جن میں ڈرائیورز، اسٹوڈیو اسسٹنٹ، این ایل ای، الیکٹریشن اور دیگر عملہ شامل تھا۔۔پپو کا کہنا ہے کہ ادارے میں تنخواہوں کی عدم ادائیگی اور نیوز روم کی تنظیمِ نو سے متعلق خدشات بڑھ رہے ہیں۔ اطلاعات ہیں کہ چینل اپنے اخراجات کم کرنے کے لیے اسلام آباد میں نیوز اور کرنٹ افیئرز یونٹس کو ضم کر رہا ہے۔ اندرونی ذرائع کے مطابق ملازمین کو فروری اور مارچ کی تنخواہیں تاحال موصول نہیں ہوئیں، جبکہ بعض افراد جنوری کی ادائیگی کے بھی منتظر ہیں۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ برطرف کیے گئے ملازمین کو مالی واجبات کی ادائیگی بھی نہیں کی گئی، جس سے پہلے ہی غیر یقینی صورتحال کا شکار میڈیا ورکرز میں تشویش مزید بڑھ گئی ہے۔ ایک واقعے میں بتایا گیا کہ ایک خاتون این ایل ای، جو دفتر میں اپنے اہلِ خانہ کا انتظار کر رہی تھیں، کو فوری طور پر دفتر چھوڑنے کا کہا گیا اور ان کا اسٹاف کارڈ بھی موقع پر ہی واپس لے لیا گیا۔۔
