sana bucha ne 24 join karlia

ثنا بچہ نے ٹوئنٹی فور جوائن کرلیا۔۔

معروف خاتون اینکرپرسن ثنا بچہ نے ٹوئنٹی فور نیوز چینل جوائن کرلیا۔۔ وہ جلد ہی اس چینل سے اپنا نیا ٹاک شو گونج شروع کریں گی۔۔ثنا بچہ نے سوشل ویب سائٹس پر اپنے پرستاروں کو بتایا ہے کہ ، ٹوئنٹی فور نیوزایچ ڈی کے ساتھ نئے سفر کا آغاز،گونج۔۔۔اس شو کا پرومو دیکھنے والے سنجیدہ صحافتی حلقوں کا کہنا ہے کہ خاتون اینکرپرسن نے جس طرح سے فیشن ماڈل کا انداز اپنایا ہے اس سے بالکل نہیں لگ رہا کہ یہ ایک سنجیدہ ٹاک شو ہوگا۔۔ثنابچہ کا شمار الیکٹرانک میڈیا کی سینئر اینکرز میں ہوتا ہے، وہ اس سے پہلے جیو، اے آر وائی اور دنیا ٹی وی پر کام کرچکی ہیں۔ ٹوئنٹی فور پر ثنا بچہ کا نیا ٹاک شو گونج، جمعرات سے ہفتے تک تین روزدکھایاجائے گا۔۔ اس سے قبل معروف صحافی اور اینکرپرسن نجم سیٹھی بھی ٹوئنٹی فور چینل پرلوٹ آئے ہیں اور پیر سے بدھ سے تین روز اپنا ٹاک شو شروع کردیا ہے۔۔ اگست دوہزار انیس میں ان کا شو ٹوئنٹی فور انتظامیہ نے نامعلوم دباؤ پر بند کردیا تھا۔۔

How to write on Imranjunior website
How to write on Imranjunior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں