لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری، سینئر نائب صدر افضال طالب ، نائب صدر صائمہ نواز ، سیکرٹری زاہد عابد ، جوائنٹ سیکرٹری عمران شیخ ، فنانس سیکرٹری سالک نواز اور اراکین گورننگ باڈی نے گوجرانوالہ پریس کلب کے الیکشنز میں پروفیشنل فاؤنڈر گروپ کی کامیابی پر نومنتخب صدر را نا انصر شہزاد اور ان کی کابینہ کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ گوجرانوالہ پریس کلب کی تاریخ میں پہلی بار انتخابات منعقد ہوئے جس میں پروفیشنل فاؤ نڈر گروپ اور ورکرز جرنلسٹ گروپ نے بھر پور حصہ لیا۔ سارا دن خوشگوار ماحول میں الیکشن کا عمل پایہ تکمیل تک پہنچا اور صحافیوں کا جذبہ اور اتحاد قابل دید رہا۔ گوجرانوالہ پریس کلب انتخابات میں 343 ووٹرز میں سے 301 ممبران نے اپنے ووٹ کا حق استعمال کیا۔ صدارتی سیٹ کے لئے پروفیشنل فاؤنڈر گروپ کے امید وار رانا انصر شہزاد نے 266 جبکہ ان کے مقابلے پر ندیم شیخ نے 27 ووٹ حاصل کئے۔ سینئر نائب صدر کی سیٹ پر شفقت عمران نے 265 جبکہ ان کے مقابل ملک یعقوب نے 13 ووٹ حاصل کئے ۔ نائب صدر کی دوسیٹوں کے لئے نعمان راشد میر نے 246 ووٹ، بلال شفیق جنجوعہ نے 240 ووٹ جبکہ میاں اعجاز نے 27 اور فیصل کھوکھر نے 16 ووٹ حاصل کئے ۔ جنرل سیکرٹری کی سیٹ پر سردار محمد ذیشان طاہر نے254 ووٹ حاصل کئے جبکہ ان کے مقابل رانا نوید گریز نے 35 ووٹ حاصل کئے ۔ جوائنٹ سیکرٹری کی سیٹ پر راجہ ماجد جہانگیر نے 271 ووٹ جبکہ سفارش علی باجوہ نے 18 ووٹ حاصل کئے ۔ فنانس سیکرٹری کی سیٹ پر فہد بشیر جرال نے 246 ووٹ جبکہ ان کے مقابل قیصر ڈار نے 42 ووٹ حاصل کئے ۔ سیکرٹری اطلاعات کی سیٹ پر محمد ندیم ڈار نے 259 ووٹ جبکہ شیر از شاہ نے 24 ووٹ حاصل کئے ۔ انتخابات میں 24 اراکین گورننگ باڈی بلا مقابلہ منتخب ہوئے جن میں محمد اقبال مرزا محمد شفیق ، فرمان را شد میر، را نامحسن خالد ، تا غیر مغل، جواد یوسف، عبد الخالق، حاجی ٹیپو سلطان ، شبیر حسین ، فیصل مغل ، سکندر حیات ، شہباز احمد محمد اکر ملک محمد اعظم بٹ ، کاشف مہاجر خان ، ڈاکٹر جاویدا کرم ، ڈاکٹر عمر نصیر، راجہ صبیب الرحمان، حافظ عرفان ، لاله عمران ، شان بیگ، عثمان لطیف ، مظہر ملک اور غلام فرید سندھو شامل ہیں۔ گوجرانوالہ پریس کلب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ منعقد ہونے والے شاندار اور پر امن الیکشن کے انعقاد پر صدر ارشد انصاری نے اپنے پیغام میں کہا کہ صحافیوں میں اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے، ملک میں صحافیوں کو در پیش مسائل کے حل کے لئے ملک کے تمام شہروں کے صحافیوں کو یکجان ہونے کی اشد ضرورت ہے تا کہ موجودہ دور کے چیلنجز سے نپٹا جا سکے۔ انھوں نے گوجرانوالہ پریس کلب کے نو منتخب عہدیدران کو مبارکبادبھی دی۔۔
