سنٹرل پریس کلب گلگت کے سالانہ انتخابات ڈیمو کریٹک پینل بلا مقابلہ کامیاب سینٹرل پریس کلب گلگت کے سالانہ انتخابات میں سال 2025۔26 کے لیے ڈیموکریٹک پینل کے صدر طاہر رانا، جنرل سیکریٹری وجاہت علی، سینئر نائب صدر امتیاز علی سلطان، نائب صدر سعادت علی، فنانس سیکریٹری ندیم خان جبکہ جوائنٹ سیکریٹری شیر عباس بلا مقابلہ منتخب ہو گئے تفصیلات کے مطابق سٹنزل پریس کلب گلگت کے سالانہ انتخابات برائے سال26- 2025 کے انتخابی شیڈول کے تحت مورحہ 1 اپریل کو پولنگ ہونا تھی۔ اس مقصد کے لئے الیکشن کمیٹی سے تین مختلف پیٹل نے کاغذات نامزدگیاں وصول کیں۔ امتیاز علی تاج نے ورکنگ جرنلسٹ پینل کے لئے طاہر رانا نے ڈیموکر ایک پینل کے لئے کا نذات نامزدگی وصول کئے ۔ اسی طرح خورشید احمد نے لبرل پیل کے لئے کاغذات نامزدگی وصول کئے۔ مقررہ وقت تک ڈیموکریٹک پینل سے صدارتی امیدوار محمد طاہر رانا نے صدر، امتیاز علی سلطان نے سینئیر نائب صدر سعادت علی نے نائب صدر، وجاہت علی نے جنرل سیکریٹری ، شیر عباس نے جوائنٹ سیکریٹری کے لئے جبکہ ندیم خان نے فنانس سیکریٹری کی پوسٹ کے لئے کا غذات نامزدگیاں جمع کرائیں ۔ ورکنگ جرنائٹس سے کسی امیدوار نے کسی بھی عہدے کے لئے کا غذات جمع نہیں کرائے ۔ اسی طرح لبرل پینل نے سے خورشید احمد نے صدر شکور اعظم رومی،نے سینئر نائب صدر بشارت عباس نے جنرل سیکریٹری اور منظور حسین نے فنانس سیکریٹری کے لئے کاغذات جمع کرائے تاہم بعد ازاں لبرل پینل نے اپنے کاغذات ڈیموکریٹک پینل کے حق میں واپس لے لئے۔ اس طرح سنٹرل پریس کلب گلگت کے سال 26-2025 کے لئے ڈیموکریٹک پینل سے امید واران بلا مقابلہ منتخب قرار پائے۔